دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی سمیت صوبے بھرمیں جمعرات سے انٹرسٹی بس سروس بند کردی جائیگی

عام طورپرپابندی کےاطلاق کیلئےریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کےافسران سمیت اسسٹنٹ کمشنرز بس اڈوں پرپہنچ کر گاڑیوں کی بندش پرعمل کراتےہیں

کراچی: سندھ حکومت نےکورونا وائرس سےبچاؤ کیلئےجمعرات کوکراچی سمیت صوبےبھرمیں انٹرسٹی بس سروس بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے لیکن اس پرعمل درآمد کیلئےمشینری غائب ہے۔

صدر۔ کینٹ اسٹیشن۔ سہراب گوٹھ۔ لیمارکیٹ سمیت شہرمیں موجود اکثربس اسٹینڈزپرنہ صرف ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ جاری ہے بلکہ مسافروں سے اضافی کرائےکی وصولی بھی شروع کردی گئی ہے۔

عام طورپرپابندی کےاطلاق کیلئےریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کےافسران سمیت اسسٹنٹ کمشنرزبھی بس اڈوں پرپہنچ کر نہ صرف گاڑیوں کی بندش پرعمل کراتےہیں بلکہ ساتھ ہی مسافروں سےبھی سفرنہ کرنےکی پابندی کرائی جاتی ہےلیکن بس اڈوں پرصورتحال مختلف نظر آتی ہے۔

About The Author