نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مارکیٹس بندش، تاجروں کی طرف سے دکانیں کھولنے پر پولیس کی کارروائی

آل کراچی الیکٹرونکس ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا، انکی سفارشات یا انھیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

کراچی: سندھ حکومت نےکورونا وائرس کے پیش نظربڑی اورپرہجوم مارکیٹوں کو15 روز کیلئےبند کرنےکا فیصلہ کیا تھا لیکن تاجربرادری نے صبح معمول کےمطابق مارکٹیں کھول دیں جس کے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور دکانیں بند کرادیں۔

دوسری جانب آل کراچی الیکٹرونکس ڈیلرزایسوسی ایشن کےصدر محمد رضوان کا کہنا ہےکہ فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا، انکی سفارشات یا انھیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ہنگامی حالات میں تمام اداروں اورانکےنمائندوں کوحکومتی فیصلوں پرعمل کرنا ضروری ہے۔

لوگوں کو مہلک وائرس سے بچانے کے لئے مارکیٹیں بند کرنے کا اقدام اٹھایا گیا ہے۔

About The Author