نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کا خوف: لاہور میں پرائیویٹ لیبارٹریز میں ٹیسٹ کرانیوالوں کی تعداد میں اضافہ

معمولی نزلہ، زکام، کھانسی یا بخار میں مبتلا افراد نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کیلئے پرائیویٹ لیبارٹری کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

لاہور: کورونا وائرس کا خوف شہریوں کے سر پر سوار ہونے لگا ، لاہور میں پرائیویٹ لیبارٹریز پر ٹیسٹ کرانیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

معمولی نزلہ، زکام، کھانسی یا بخار میں مبتلا افراد نے پریشانی کے عالم میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کیلئے پرائیویٹ لیبارٹری کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

شہر میں موجود نجی لیبارٹریز میں کورونا ٹیسٹ 7 ہزار9 سو روپے میں کیا جا رہا ہے۔ ٹیسٹ کیلئے مریض کے گلے اور ناک کی رطوبت کے نمونے لئے جاتے ہیں۔

لیبارٹری انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ رپورٹ48 گھنٹے بعد فراہم کر دی جاتی ہے۔

About The Author