دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت کی جانب سےکورونا وائرس کےکنٹرول کے لئے اقدامات جاری

آئسولیشن وارڈ میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کو14 روز تک رکھا جائے گا جہاں انتظامیہ ایک دن میں تین مرتبہ جراثیم کش اسپرے یقینی بنائے گی

کورونا سے نمٹنے کا مشن تیز ہو گیا،  کورونا وائرس کو شکست دینے اور شہروں کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔

دوسری طرف سرکاری جامعات کو ہاسٹلز آئسولیشن وارڈز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں مختلف مقامات پر ہینڈ واشر کیمپ لگا دیے گئےجبکہ کورونا ٹیلی میڈیسن اور ہیلپ لائن آج سے کام شروع کر دے گی۔

آئسولیشن وارڈ میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کو14 روز تک رکھا جائے گا جہاں انتظامیہ ایک دن میں تین مرتبہ جراثیم کش اسپرے یقینی بنائے گی، وارڈز میں ٹی وی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

کورونا کے مریضوں کا اسپتالوں کے بجائے گھروں میں چیک اپ کر نے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

گورنر چودھری سرور کے مطابق کورونا ٹیلی میڈیسن اور ہیلپ لائن کے ذریعے آن لائن مریضوں کا فوری چیک اپ ہو گا۔

About The Author