پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈی آئی خان میں قائم دو قرنطینہ مراکز کے لیےضروری سامان پہنچا دیا ہے جبکہ پشاورکے قریب دوسرے قرنطینہ مرکز کے قیام کے لئے تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا حکام کے مطابق ڈی ائی خان کے قرنطینہ مرکز میں زیرنگرانی افراد کے لئے ضروری اشیا پہنچا دی گئی ہیں۔
جن میں ٹینٹس، میٹرس،ہائی جین کٹس، مچھر دانی ،سرچ لائٹس ،فرسٹ ایڈ باکس اور دیگر سامان شامل ہے۔
پشاور کے قریب ضلع خیبر میں دوسرے قرنطینہ سنٹرکے قیام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل اور عوام کی راہنمائی کے لیے ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں۔
عوام 1700 پر کال کرکے رہنمائی حاصل سکتے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب