دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: سندھ حکومت نے راشن کی دکانیں، سبزی مارکیٹس، شاپنگ مالز اور ہوٹلز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

جبکہ کل سرکاری دفاتر اور اندرون سندھ جانے والی ٹرانسپورٹ سروس بھی بند کردی جائے گی ۔

کراچی: کورونا وائرس کی بڑھتی وباء کو روکنے کے لئے حکومت سندھ نے شاپنگ مالز ، ہوٹلز ، پبلک پارکس بند کردیئے ہیں جبکہ کل سرکاری دفاتر اور اندرون سندھ جانے والی ٹرانسپورٹ سروس بھی بند کردی جائے گی ۔

کراچی کی وال اسٹریٹ سمجھی جانے والی آئی آئی چندریگر روڈ پر عموما بہت رش ہوتا ہے، نجی اداروں نے بھی ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے بعد شہر کے تجارتی علاقوں میں رش نظر نہیں آرہا ۔

شہرکی سڑکوں پر بھی ٹریفک معمول سے کم ہے اور شہری بپلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔

About The Author