دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی پولیس نے کورونا وائرس سے بچاوکے اقدامات کی خلاف ورزی پر38 افراد کو گرفتار کرلیا

مقدمات مہنگے داموں سینیٹائزر اور فیس ماسک فروخت کرنے، شادی ہالوں میں تقریب اور اسکول کھولنے کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔

کراچی: تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے کورونا وائرس سے بچاوکے اقدامات کی خلاف ورزی پر 26 مقدمات درج کر کے 38 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق مقدمات مہنگے داموں سینیٹائزر اور فیس ماسک فروخت کرنے، شادی ہالوں میں تقریب اور اسکول کھولنے کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔

کورونا کے جعلی علاج ، سینٹائزر اور ماسک ذخیرہ اندوزی کرنے پر بھی ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں۔

مختلف کارروائیوں میں70 ہزار سے زائد ماسک ضبط اور83 ہینڈ سینٹائزر برآمد کئے گئے ہیں۔

کراچی پولیس کے مطابق مقدمات ضلع جنوبی، سٹی،شرقی، ملیر اور کورنگی میں درج کئے گئے ہیں جبکہ خلاف ورزی پر کارروئیاں جاری رہیں گی۔

About The Author