دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کر دیا

صوبائی محکمہ ذرات، صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے ٹڈی دل کے خلاف سپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈيرہ بگٹی : مارچ شروع ہوتے ہی ٹڈی دل کا ضلع ڈیرہ بگٹی میں فصلوں پر یلغار گزشتہ ایک ماہ سے اب تک ٹڈی دل نے ڈیرہ بگٹی کو اپنا مسکن بنا لیا ہے۔

ضلع ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں ماڑی ،پیش بوگی، تنگوانی ،دشت گوران ،گزی مٹ اور کچھی کینال میں لنجو سغاری گو اور شازین میں ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کیا ہے۔

پچھلے ایک ماہ سے ٹڈی دل نے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں کو اپنا مسکن بنا یا ہوا ہے۔

صوبائی محکمہ ذرات ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ، کی کوششوں سے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے ٹڈی دل کے خلاف سپرے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

جو کہ گزشتہ کئی روز سے ضلع کے مختلف علاقوں میں سپرے کرنے والی ٹیمیں سپرے کرنے میں مصروف ہیں۔

About The Author