صوبائی وزیر انفارمیشن فیاض الحسن چوہان نے ایک اور متنازعہ بیان دیتے ہوئے اپاہج اور معذور بچوں کو اللہ کا "عذاب "قرار دے دیا۔
متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے صوبائی وزیر انفارمیشن فیاض الحسن چوہان نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک اور متنازعہ بیان دے دیا جس میں انہوں نے اپاہج اور معذور بچوں کو اللہ کا "عذاب "قرار دے دیا۔
فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے گھر اللہ کے عذاب کی شکل میں معذور بچے پیدا ہوتے ہیں۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر فیاض الحسن چوہان کا یہ بیان وائرل ہو گیا اور لوگوں نے صوبائی وزیر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
وفاقی وزیرشیریں مزاری نےبھی فیاض الحسن کے بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے”عذاب "نہیں،خصوصی بچےایسے انسان ہیں جن کی دیکھ بھال محبت سے کی جاتی ہے،درحقیقت کوئی بچہ کبھی بھی عذاب نہیں ہو سکتا۔
سوشل ایکٹیوسٹ منیبہ مزاری نے بھی فیاض الحسن کے بیان پر شدید ردعمل دیا۔ان کا کہنا تھا کہ کیایہ حقیقت ہے؟ میں حیران ہوں،یہ شرمناک ہے۔عمران خان جناب میں امید کرتی ہوں آپ یہ دیکھیں گے اور اپنی ٹیم کو ہدایت دیں کہ خود میں کچھ ہمدردی ،شائستگی پیدا کریں۔میری قابلیت اور ہے اور میری ماں کو مجھ پر فخر ہے جو ابھی تک میں نے اپنے ملک کے لیے کیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،