کراچی: ڈیفنس میں کورونا وائرس کے شرطیہ علاج اور دوائی موجود ہونےکا دعویٰ کرنے والے ڈینٹنسٹ کو پولیس نے شہریوں کو گمراہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
دوسری طرف کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت اور طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کا مشورہ کیا دیا دونوں اشیاء نایاب ہوگئیں۔ طلب بڑھتے ہی منافع خور سرگرم ہوگئے۔
قیمتیں کئی گُنا بڑھ جانے کے باوجود بھی کراچی میں شہریوں کو ماسک اور سینیٹائزر نہیں مل رہے، دکاندار حضرات ہول سیل میں قیمتیں بڑھ جانے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔
میڈیکل اور جنرل اسٹورز مالکان کا مؤقف ہے کہ طلب اور رسد کا توازن بگڑنے سے قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،مہنگے داموں خرید کر سستا فروخت نہیں کرسکتے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب