جنوری 13, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد: گھرسے 2 کروڑ مالیت کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ماسک برآمد

خفیہ اطلاع پر راولپنڈی سکستھ روڈ سے نکلنے والی گاڑی کا تعاقب کیا گیا

اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف سکس میں گھرسے 2 کروڑ مالیت کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ماسک برآمد کرلیے۔

چار چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے سی ہیڈکوارٹرز راولپنڈی محمد اقبال سنگیڑا کے مطابق خفیہ اطلاع پر راولپنڈی سکستھ روڈ سے نکلنے والی گاڑی کا تعاقب کیا گیا۔

گاڑی سیکٹر ایف سکس کے ایک گھر جا کر رکی۔ گھر میں موجود اسٹاک کئے گئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد این 95 کورونا ماسک برآمد کر لئے گئے

About The Author