دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایچ بی ایل پی ایس ایل کیوں ملتوی کیا گیا؟

سی ای او پی سی بی وسیم خان نے بتا دیا ۔ کہتے ہیں ایک غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا کی علامات سامنے آئیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل کیوں ملتوی کیا گیا ۔ سی ای او پی سی بی وسیم خان نے بتا دیا ۔ کہتے ہیں ایک غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا کی علامات سامنے آئیں ۔

مشتبہ کھلاڑی کا پتہ چلنے کے بعد ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی علامات سامنے آئی تھیں ۔

کورونا وائرس نے کھیلوں کو بھی متاثر کر رکھا ہے ۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائل بھی ملتوی ہو گئے ۔

سی ای او پی سی بی وسیم خان نے بتایا کہ سیمی فائنلز کے لیے تمام تیاریاں مکمل تھیں ۔

ایک غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا کی علامات سامنے آئیں ۔ تاہم انہوں نے کھلاڑی کا نام نہیں بتایا ۔

سی ای او پی سی بی نے تو کھلاڑی کا نام نہیں بتایا تاہم سابق کرکٹر رمیز راجہ نے راز سے پردہ اٹھا دیا ۔

کہتے ہیں ایلکس ہیلز میں کورونا کی کچھ علامات سامنے آئیں۔

انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز پہلے ہی برطانیہ پہنچ چکے ہیں ۔ انہوں نے اپنے آپ کو خود آئسولیٹ کر رکھا ہے ۔

ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی ۔

About The Author