اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائنل کے امپائرمقرر

ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل دوپہر 2 بجےملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا

علیم ڈار اور مائیکل گف ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائنل میں امپائرنگ کریں گے

لاہور، 16مارچ 2020ء:

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستان کے علیم ڈار اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیکل گف ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے فائنل میں آن فیلڈ امپائرز کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل دونوں امپائرز، علیم ڈار اور مائیکل گف17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول بالترتیب پہلے اور دوسرے سیمی فائنل میں بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل دوپہر 2 بجےملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔ میچ میں علیم ڈار کے علاوہ آئی سی سی امپائرز برائے انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا کو آن فیلڈ امپائر مقرر کیاگیا ہے۔ علیم ڈار اب تک ایچ بی ایل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ،42 میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔

شوزب رضا ٹی وی اور طارق رشید فورتھ امپائر مقرر کیے گئے ہیں۔ محمد انیس بطور ریفری میچ کو سپروائزکریں گے۔

ایونٹ کادوسرا سیمی فائنل منگل کی شام 7 بجےکراچی کنگزاور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

دوسرے سیمی فائنل میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے رکن راشد ریاض ،مائیکل گف کے ہمراہ آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل برائے امپائرز میں شامل آصف یعقوب ٹی وی اور فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

روشن ماہنامہ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل کے میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔ جس کے لیےعلیم ڈار اور مائیکل گف کو آن فیلڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ بطور امپائر علیم ڈار کا تیسرااور مائیکل گف کا پہلافائنل ہوگا۔

احسن رضا کو ایونٹ کے فائنل کے لیے ٹی وی امپائر جبکہ راشد ریاض کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔دوسری طرف روشن ماہنامہ کو ایونٹ کے فائنل کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

شیڈول:

17 مارچ:

پہلا سیمی فائنل :ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی، بوقت دوپہر 2 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
دوسرا سیمی فائنل :کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز،بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

18 مارچ: فائنل بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

%d bloggers like this: