دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے بچاو کیلئے حفاظتی انتظامات ناکافی

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی عدم منظوری پر سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا،،،

جان مشکل میں کیسے ڈالیں،، کورونا وائرس سے بچاو کیلئے حفاظتی انتظامات ناکافی ہیں،، پنجاب کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کر دی،،، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی عدم منظوری پر سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا،،،

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے ساتھ اہل پنجاب کو نئی مشکل کا سامنا،،، صوبے بھر کے اسپتالوں میں ان ڈور آور آوٹ ڈور سروسز معطل ہو گئیں

وائے ڈی اے نے کورونا کیلئے احتیاطی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ہڑتال کر دی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پہلے اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کیلئے کٹس اور عملے کے تحفظ سے متعلق انتظامات کئے جائیں
ڈاکٹر سلمان حسین صدر وائے ڈی اے پنجاب

ڈاکٹرز نے الزام عائد کیا کیا کہ بڑے نجی اسپتالوں میں کٹس پہنچا دی گئی ہیں،،، لیکن سرکاری اسپتال تاحال ان سے مستفید نہیں ہو سکے۔

About The Author