دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری پاکستان سمیت غریب ملکوں کے قرضے معاف کرے ۔

انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان میں صورتحال ابتر ہوئی تو ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی حکومت کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری پاکستان سمیت غریب ملکوں کے قرضے معاف کرے ۔

وزیراعظم نے ایک انٹرویومیں کہا کہ قرضے معاف ہونے سے وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔

پاکستان میں کورونا زیادہ پھیلا تو اس سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل نہیں ہیں ، وزیراعظم نے وبا کی وجہ سے ایران پرعائد پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے امیر ممالک سے بڑا مطالبہ کر دیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ کورونا وائرس ترقی پزیر ممالک کی معیشتوں کو تباہ کر دے گا ۔

انہوں نے اس صورتحال سے نمٹنے کا حل یہ دیا کہ امیر ممالک غریب ممالک کے قرضے معاف کر دیں ۔پاکستان سمیت کئی ممالک میں اس سے نمٹنے کی صلاحیت ہے نہ ہی ہمارے پاس وسائل ہیں ۔

انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان میں صورتحال ابتر ہوئی تو ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی حکومت کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا۔ ملکی برآمدات کم ہوں گی، بے روزگاری بڑھے گی اور قرضوں کے بوجھ میں بھی اضافہ ہو گا۔

وزیراعظم نے خبردار کیا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بھارت اور افریقی ممالک کو بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

وزیراعظم نے ایران کے خلاف معاشی پابندیاں اٹھانے کا بھی مطالبہ کر دیا ۔ تاکہ وہ کورونا وائرس سے نمٹ سکے۔

About The Author