دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور: کھیتوں کو گندے نالے کے پانی سے سیراب کرنے کا انکشاف

معاملے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران تین ایکٹر پر محیط پودینے کی فصل تلف کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور سے پودینے کی چٹنی کھانے والوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی جہاں نواحی علاقے میں کھیتوں کو گندے نالے کے پانی سے سیراب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

معاملے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران تین ایکٹر پر محیط پودینے کی فصل تلف کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر پشاور رضوانہ ڈار نے بتایا کہ  وزیراعظم اور وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔

جس کے تحت شہر کے گردونواح میں ایسی تمام فصلیں تلف کی جارہی ہیں جنہیں گندے نالوں کا پانی سیراب کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

About The Author