پنجاب میں کرونا وائرس نے پنجے گاڑنے شروع کر دئے،،، پنجاب حکومت نے صوبے میں چھ مریضوں کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر دی۔۔۔
صوبائی وزراء کہتے ہیں کہ کرونا کےخلاف جنگ جیتنے تک کوئی سیاست نہیں کریں گے،، صوبائی وزراء نے ڈاکٹروں کو بھی شرم کرنے کا مشورہ دیا ،
وزیر اطلاعات پنجاب اور وزیر صحت پنجاب نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کا عزم دہرایا۔۔۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے چھ مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی خان سے آئے بیالیس زائرین میں سے پانچ کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، سات سو بیالیس لوگ قرطینہ میں موجود ہیں،
اس وقت پنجاب میں کورونا کے 6 مریض ہیں،اس زیادہ شرم کی بات نہیں ہو سکتی کہ ڈاکٹرز ہڑتال کی بات کریں،
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اس وقت پنجاب کے اسپتالوں میں بارہ سو پچاس ونٹی لیٹرز ہیں جبکہ ایک ہزار مزید آ جائیں گے
ڈاکٹر یاسمین راشد۔۔۔۔ ہر کسی کو وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔۔۔
فیاض الحسن چوہان بولے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے تک کوئی سیاست نہیں کریں گے
فیاض الحسن چوہان ۔۔۔مخالفین تنقید کرتے رہیں ہم ہنس کر جواب دیں گے،
صوبائی وزراء نے جاتے جاتے ڈاکٹروں کو بھی شرم کرنے مشورہ دیا اور کہا کہ جسوقت مریضوں کو ضرورت ہے ڈاکٹرز کی ہڑتال شرم ناک ہے.
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،