دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

16مارچ2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کچل دیا،سوار موقع پر جاں بحق،ساتھی سوار شدید زخمی،نامعلوم بس ڈرائیور بس سمیت موقع سے فرار،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع ٹھٹھی حمزہ کے رہائشی غلام یٰسین بھٹہ کا بیٹا مدنی بھٹہ اپنے بھانجے شہزاد عرف ببلو کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبر3793ایم این ایل پر سنانواں شہر سے سبزی لے رہے تھے کہ

اسی اثناء میں عقب سے تیز رفتار بس نمبری1555ایم این ایس نے زور دار ٹکر مار دی،جس کے نتیجہ میں شہزاد عرف ببلو بھٹہ موقع پر جاں بحق ہوگیا

جبکہ مدنی بھٹہ شدید زخمی ہوگیا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کرادیا گیا،نامعلوم بس ڈرائیور بس کو موقع سے بھگا کر فرارہوگیا،

پولیس سنانواں نے یٰسین بھٹہ کی رپورٹ پر نامعلوم بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ نمبر96/20زیر دفعہ279-427-322درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

ایس ڈی او واپڈا تشدد معاملہ،وفاقی وزیر مملکت کے بھائی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر واپڈا ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال،

تینوں سب ڈویژنوں کے دفاتروں کو تالے،2روز کے اندر ملزمان گرفتار نہ کرنے اور مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہ کرنے پر تمام فیڈروں کی بجلی بند کرنے اور احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی دھمکی،

ہڑتال سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ملزمان کی جانب سے عبوری ضمانتیں کرانے کا فیصلہ آج ہوگا،

اس بارے تفصیل کے مطابق ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ سب ڈویثرن خالد خا ن پٹھان کو وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے بھائی احسن علی قریشی نے اپنے ڈیرہ پر تشدد کا نشانہ بنا یا تھا

جس کی ایس ڈی او واپڈا خالد خان پٹھان نے کاروائی کیلئے تھانے میں درخواست دی تھی جبکہ کاروائی نہ ہونے پر واپڈا یونین نے مرحلہ وار تمام فیڈز کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دی تھی

جبکہ واپڈا اہلکاروں نے تھانے کے سامنے وفاقی وزیر ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے بھائی احسن علی قریشی اور اس کے کارندوں کے خلاف اجتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا،

جس کا پولیس کوٹ ادو نے ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ سب ڈویثرن خالد خان پٹھان کی مدعیت میں عدیل کا ظم،غلام الیا س ہڈوار،

نذیر احمد منشی، شاکر چانڈیہ سمیت 2نامعلوم کے خلاف مقدمہ نمبر 135/20زیر دفعہ 365اغواء 506,353,186.148.149کے تحت درج کرلیا تھا،

مقدمہ درج ہونے کیبعد ملزمان گرفتار نہ کرنے پر میپکو سب ڈویژن کو ٹ ادو کے تینوں سب ڈویژنوں سنانواں،کوٹ ادو اور چوک سرور شہید کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی

اور دفاتروں کو تالے لگا دیے جبکہ 2روز کے اندر ملزمان گرفتار نہ کرنے پر مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل نہ کرنے پر تمام فیڈر بند کرنے اور تحصیل کوٹ ادو سمیت پورے ملک میں ہڑتال اور احتجاج کی دھمکی دے دی ہے،

دوسری طرف واپڈا ملازمین کی ہڑتال سے سائلین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا،دوسری طرف مقدمہ کے ملزمان نے تاحال عبوری ضمانتیں نہیں کرائیں

جبکہ اس حوالے وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر شبیر علی قریشی کے بھائی میاں احسن علی قریشی نے کہا کہ ابھی انہوں نے عبوری ضمانتیں نہیں کرائیں،

شام تک لائحہ عمل بنائیں گے کہ کیا کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ اگر معاملہ سلجھ گیا تو ٹھیک ورنہ وہ واپڈا ملازمین کو سبق سکھائیں گے اور معاملات کو فیس کریں گے،


کوٹ ادو

ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو کا وکلا کے ساتھ ناروا رویہ، بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو کی ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو کے خلاف ہڑتال، وکلاء مقدمات کی پیروی کے سلسلہ میں عدالتوں میں پیش نہ ہوئیدور دراز سے آئے سائلین پریشان،ایس ایچ اوتبدیل کرنے کا مطالبہ،

اس بارے تفصیل کے مطابق یس ایچ او تھانہ کوٹ ادو عرفان افتخار باجوہ کا وکلا کے ساتھ ناروا رویہ کے خلاف بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو نے

ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو کے خلاف ہڑتال کی اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے سلسلہ میں عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس پر دور دراز سے آئے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،

اس بارے صدر تحصیل بار کونسل محمد ارشد صدیقی، جنرل سیکرٹری منصورالحق گورمانی نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو عرفان باجوا نااہل اور کرپٹ پولیس آفیسر ہے جس کا رویہ وکلاء کے ساتھ انتہائی نامناسب ہے،

وکلا ء کے ذاتی معاملات میں ایس ایچ او کا عدم تعاون قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ آج کی ہڑتال کے بعد مجلس عاملہ کا اجلاس بلایا ہوا ہے

جس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، انہوں نے ڈی پی اومظفرگڑھ اور آر پی او ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا کہ

فوری طور پرایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو عرفان باجوہ کو تبدیل کیا جائے بصورت دیگر احاطہ کچہری کوٹ ادو میں تھانہ کوٹ ادو کے ملازمین کا داخلہ بند کر دیا جائے گا۔


کوٹ ادو

میونسپل کمیٹی کے افسران کی نااہلی،ٹھیکیدار گنجان آباد علاقہ کی گلی ادھیڑ کرفرار،پرانی اینٹیں بھی ساتھ لے گیا،ایک ماہ سے کام بند ہونے پر گلی کھنڈرات میں تبدیل،

مکینوں کو آنے جانے میں شدید دشواری،میت سمیت مریضوں کو لانے لے جانے میں بھی مشکلات کاسامنا،کام مکمل نہ کرنے پر احتجاج کی دھمکی،

کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے گنجاب آباد علاقہ وارڈ نمبر14اے منڈی مویشی روڈ گلی ملک اعظم کاشف والی میں 2قبل ٹھیکیدار نے گلی کا کام شروع کیا

اور گلی میں لگا سولنگ اکھاڑ کر اس کی اینٹیں لے گیا،بعد ازاں کچھ کام کرنے کے بعد ایک ماہ سے غائب ہو گیا ہے،گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے باعث گلی جھیل کی شکل اختیار کر گئی

جبکہ گلی میں کیچڑ بھر جانے سے میت سمیت مریضوں کو لانے لے جانے میں بھی مشکلات کاسامناہے،اس بارے مکینوں ملک عاشق حسین غلام فرید دایہ،محمد نواز،

نور محمد،محمد ریاض،ملک کوڑا،شہزاد حسین،جمیل خان،عبدالکریم،عزیز قریشی،ملک اختر،ملک آصف،پیر ہادی شاہ ودیگر نے بتایا کہ

گلی کا سولنگ اکھڑنے کے بعد گلی ندی کی شکل اختیار کر چکی ہے جبکہ نالیوں کا پانی ان کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ

ٹھیکیدار 15فروری سے کام چھوڑ کرفرار ہو گیا ہے جبکہ وہ پہلے سے لگا سولنگ اکھاڑ کر اسکی اینٹیں بھی ساتھ لے گیا،انہوں نے کہا کہ

مذکورہ گلی اس علاقہ کی اہم گلی ہے جہاں ارد گردبڑی آبادی منسلک ہے جس سے کئی وارڈوں کے مکین اس گلی سے گزرتے ہیں

جبکہ بارش کے دنوں میں یہاں سے عام لوگوں کو گزرنا تومحال مریض اور فوت ہونے والے کی میت بھی نہیں لے جا سکتے،

جب مریضوں کو منتقل کیا جاتا ہے تو چارپائی پر اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ ایمبولینس اس کھنڈر روڈ پر نہیں چل سکتی،

اس گلی سے بڑی آبادی کا رسل ورسائل بھی وابسطہ ہے، اکثر مریضوں کی حالت بگڑ جاتی ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،کمشنر ڈیرہ غازیکان،

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر نوٹس لے کر ٹھیکیدار کو کام کا پابند بنائیں

یا ٹھیکہ کسی دوسرے ٹھیکیدار کو منتقل کیا جائے اورگلی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے، اگر جلد کام مکمل نہ ہوا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔


کوٹ ادو

اے سی آفس کا اہلکار بن کر اے سی کے نام پر بھتہ لینے کیلئے آیا فراڈی دوکانداروں کے اکٹھا ہونے پر رفو چکر ہوگیا،پولیس نے دوکاندار کی مدعیت میں فراڈی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ نور والا بنگلہ موضع عیسن والا کے رہائشی فیاض حسین سہول نے کریانہ اور کھل ونڈہ کی دکان بنائی ہوئی تھی،

گزشتہ روز ریاض موہانہ نامی شخص نے دوکاندار فیاض سہول کو موبائل فون پرآٹا مہنگا فروخت کرنے کی دھمکی دیکر اپنے آپ کو اے سی آفس کار اہلکار بتا کر اے سی کے نام پر 3لاکھ روپے بھتہ

مانگااورنہ دینے پر قتل کی دھمکیاں دیں،بعدازاں وہ اس کی دکان پراپنے ساتھیوں مختیار موہانہ ایک نامعلوم کے ہمراہ پہنچ گیا کہ

3لاکھ روپے بھتہ دو شور پر اوردوکاندار کے انکار پر نزدیکی دوکاندار اکھٹے ہوگئے جنہیں دیکھ فراڈی ریاض حسین موہانہ موقع سے فرار ہوگیا،

پولیس محمود کوٹ نے دوکاندار فیاض سہنول کی مدعیت میں فراڈی ریاض موہانہ اور اس کے دیگر ساتھیوں مختیار موہانہ ایک نامعلوم کے

خلاف مقدمہ نمبر101/20زیر دفعہ384درج کرکے نوسر باز فراڈی کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

نامعلوم ایک ہی رات میں 2 جیولرز شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سونا چاندی آرٹیفیشل زیورات لے گئے،نامعلوم زمیندار کے رقبہ سے پیٹر انجن چوری کرکے لے تھے،

سابق صدر بار کے رقبہ سے پیٹر انجن چوری کرکے جانے کو اہل علاقہ نے دھر لیا،جبکہ دیگر پیٹر انجن سمیت فرار،واپڈا ٹیم نے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے2بجلی چور دھر لئے،دوران گشت شراب فروش سمیت پسٹل لیکر گھومنے والے کو بھی پولیس نے دھر لیا،

بھاری مقدار میں شراب وپسٹل برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ گورمانی شرقی کے رہائشی فہیم چغتائی اور اس کے بھائی جمشید احمد چغتائی نے گورمانی شہر میں

جاوید جیولرز اور جمشید جیولرز بنائی تھی کہ گزشتہ شب نامعلوم چوردونوں دوکانوں کے تالے توڑ کر اور چھت کو نقب لگا دونوں دوکانوں سے ساڑھے 4تولہ طلائی زیورات115تولہ چانڈی اور40ہزار مالیت کے آرٹیفیشل سیٹ جیولری کل مالیتی7لاکھ55ہزار چوری کرکے لے گئے،

تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ویرڑ میں محمد کاشف سپرا کے رقبہ سے 3نامعلوم پنکھابور مالیتی25ہزار چوری کرکے لے گئے،

جبکہ سابق صدر بار کوٹ ادو محمد عمر شریف خان چانڈیہ کے رقبہ واقع موضع طلائی چدھڑ سے جمعہ بھٹی اپنے بھائی عرفان بھٹی کے ہمراہ بور کا پنکھا مالیتی30ہزار موٹر سائیکل پر چوری کرکے جارہے تھے

کہ اہل علاقہ نے دونوں کو روک لیا اہل علاقہ کو دیکھ کر ملزمان پنکھے سمیت فرارہوگئے پولیس نے عمر شریف چانڈیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،

واپڈا ٹیم کوٹ ادو نے ایس ڈی او سیکنڈ سب ڈویژن خالد خان پٹھان کی قیادت میں موضع ہنجرائی شرقی میں چھاپہ کے دوران ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے غلام مصطفی بوہا کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

جبکہ موقع احسان پور میں شاہزیب راجپوت کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،

پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت چھپری اڈہ سے شراب فروش ابراہیم موہانہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی

پولیس سنانواں نے دوران گشت حسن مائنر پر کھڑے مشکوک شخص کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے بندوق 12بور ڈبل بیرل برآمد کرلی،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

رشتہ دار سے ناجائز تعلقات کا شبہ،ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ ڈویژن نے خوف کے مارے کوٹ ا دو چھوڑ کر جانے والے نوجوان کو ساہیوال سے اغوا کرلیا، 3ماہ گزرنے کے باوجود نوجوان کا کوئی پتہ نہ چل سکا، ملزم ایک عادی مجرم ہے، اس پر پہلے بھی مقدمہ درج ہے،

زبہ ہے کہ بیٹے کو قتل نہ کردیں،بیٹا برآمد کرایا جائے،مغوی کی والدہ کی دہائی، اس بارے تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید چک نمبر 570 ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد رمضان آرائیں مرحوم کے بیٹے محمد رحمان آرائیں پر بھٹی برادری کے ایوب بھٹی اور اس کے قریبی رشتہ دار چاہ ولیداد والا کے رہائشی خالد خان پٹھان جوکہ ایس ڈی کو واپڈا سیکنڈ ڈویژن کوٹ ادو تعینات ہے کو شبہ تھا کہ

اس کی رشتہ دار خاتون ایوب بھٹی کی بیٹی سے ناجائز تعلقات ہے،جس کے خلاف انہوں نے تھانہ سنانواں میں 6ماہ پہلے شبہ کامقدمہ بھی درج کرایا تھا، مقدمہ درج ہونے کے بعد رحمان آرائیں اپنے گھروالوں کے ہمراہ چوک سرور شہید خوف کے مارے چھوڑ کر ساہیوال میں رحمت چمن نرسری میں رہائش رکھ لی تھی،

13 دسمبر کے روز رحمان آرائیں اپنی ہمشیرہ نادیہ رمضان کے ہمراہ ساہیوال شہر جارہے تھے کہ راستہ میں کار پر سوار خالد پٹھان اپنے دیگر ساتھی مظہر شاہ 2 نامعلوم کے ہمراہ محمد رحمان آرائیں کو رکشہ سے اتار لیا

اور کار میں ڈال کر اغوا کر کے لے گئے تھے جس کا تھانہ نور شاہ ساہیول میں مغوی محمد رحمان آرائیں کی ہمشیرہ نادیہ رمضان کی مدعیت میں مقدمہ نمبر32/20زیر دفعہ365 درج ہواتھا،

اس بارے مغوی محمد رحمان آرائیں کی والدہ صغراں بی بی نے بتایا کہ خالد پٹھان جو کہ اس وقت ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ ڈویژن کوٹ ادو تعینات ہے کو شبہ تھا کہ اس کی قریبی رشتہ دار کے ساتھ محمد رحمان کے ناجائز تعلقات ہیں

جس کا انہوں نے ایوب بھٹی کے ساتھ ملکر تھانہ سناواں میں شبہ کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا،صغراں بی بی نے بتایا کہ خالد پٹھان ایک عادی مجرم ہے 7سال پہلے بھی خالد پٹھان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلح آتشیں اسلحہ اس کے گھر داخل ہوئے تھے

اور گھر سے نقدی اور طلائی زیورات لے گئے تھے،صغراں بی بی نے بتایا کہ 3 ماہ ہوگئیاس کے بیٹے کا کوئی پتہ نہیں ہے،

انہیں خدشہ ہے کہ اس کے بیٹے کو خالد پٹھان اور بھٹی برادری نے قتل نہ کر دیا ہو،صغراں بی بی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان،

وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان اور وفاقی سیکرٹری سمیت وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار،آئی جی پنجاب،

آر پی او ڈیرہ غازی خان،ڈی پی اومظفرگڑھ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ملزم خالد پٹھان کو گرفتار کرکے اس کے مغوی بیٹے کو برآمد کرایا جائے۔

About The Author