محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بھی کورونا وائرس سے بچاو کے لئے آگاہی مہم شروع کردی۔کراچی میں سڑکوں پر شہریوں کو سینیٹائزر،ماسک اور معلوماتی پمفلٹس فراہم کئے گئے۔
محکمہ نے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو بس اڈوں،بسوں اور کوچز میں سینیٹائزر،صابن اور ماسک رکھنے کی ہدایت کردی۔
سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ۔وزارت ٹرانسپورٹ بھی متحرک ۔ کراچی کی سڑکوں پر آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری نے ٹاور کے علاقے میں بسوں ، ویگنوں، گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر سوار افراد میں شہریوں کو سینیٹائزر اور ماسک کے علاوہ معلوماتی پمفلٹس بھی دیئے۔لوگوں کو ہاتھ دھونے کہ طریقے اور صفائی ستھرائٰی کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی ۔
نذر شہوانی،سیکریٹری آر ٹی اے
وزیرٹرانسپورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی، لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد سمیت تمام اضلاع میں کورونا سے بچاؤ کہ لیے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔
محکمہ نے ٹرانسپورٹرز کے لئے ہدایات بھی جاری کردیں۔ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بس ا اسٹینڈز اور اسٹاپس پر ہینڈ سینیٹائزر فراہم کریں۔
بسوں،کوچز میں صابن،سینیٹائزر اور ماسک رکھیں۔بس میں کھانسنے یا چھینکنے والے مسافروں کو ماسک فراہم کیا جائے۔
ایسی جگہ بسیں نہ روکی جائیں جہاں حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھا گیا ہو۔ بس اسٹاپس پر کورونا سے متعلق آگاہی پر مبنی پیفافلیکس لگائے جائیں۔
اے وی پڑھو
ضلع کورنگی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو مشکلات کا سامنا ہے،مرتضی وہاب
کراچی میں مرغی کا گوشت گائے کے گوشت سے مہنگا ہو گیا
سمندری طوفان نے بھارت میں تباہی مچا دی، پاکستان میں شدت میں کمی