ڈیرہ غازیخان: فوکل پرسن غازی یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر ڈاکٹر سعید احمد کے مطابق قرنطینہ میں مقیم تفتان سے آئے مزید تین مسافروں کو بخار اور نزلہ زکام ہونے پر طیب اردگان اسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے۔
متاثرین میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
قرنطینہ سنٹر سے اسپتال منتقل ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔
قرنطینہ سنٹر میں مقیم مسافروں کے نمونے حاصل کرنے کاعمل شروع کردیا گیا ہے-
ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کی موجودگی میں ٹیچنگ اسپتال کے ماہرڈاکٹروں پرمشمتل ٹیم نے آج 42 افراد کے سیمپل حاصل کیے ہیں جنہیں آج ٹیسٹ کے لئے لاہور بھیجا جائے گا۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری