دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

‘کشمیر میں گورنر محض شراب پیتے اور گالف کھیلتے ہیں’ گورنر ستیہ پال ملک

ستیہ پال ملک تحلیل شدہ ریاست جموں و کشمیر کے گورنر رہ چکے ہیں

گوا: ساوتھ ایشین وائر  کے مطابق اگواکے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ ‘کشمیر میں گورنر محض شراب پیتے اور گالف کھیلتے ہیں، جبکہ دوسری ریاستوں میں گورنرز آرام کرتے ہیں اور خود کو سیاست میں شامل نہیں کرتے۔

گوا کے گورنر ستیہ پال ملک نے اتوار کے روز ایک بیان دیتے ہوئے گورنرز کے کردار کے متعلق سوال کھڑا کر دیا ہے اور یہ دعوی کیا ہے کہ گورنرز کے پاس کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔ کشمیر میں گورنر محض شراب پیتے اور گالف کھیلتے ہیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ستیہ پال ملک تحلیل شدہ ریاست جموں و کشمیر کے گورنر رہ چکے ہیں۔

ستیہ پال ملک کو جموں و کشمیر کے گورنر کے عہدے سے اس وقت ہٹایا گیا جب مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کو منسوخ کر کے ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کر دیا۔ انہیں جموں و کشمیر سے منتقل کر کے گوا کا گورنر بنایا گیا۔

ستیہ پال ملک گزشتہ روز اپنے آبائی علاقے اترپردیش کے باغپت کے دورے پر تھے اور وہاں انہوں نے ایک خطاب میں کہا کہ ‘گورنر کا کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ستیہ پال ملک نے گوا کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک خطاب کے دوران کہا تھا کہ بطور گورنر ان کا سابقہ عہدہ بہت ہی مشکل تھا تاہم میں اس کے ساتھ نپٹنے میں کامیاب رہا اور کامیابی کے ساتھ تمام امور کو حل کیا۔

About The Author