دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

15مارچ 2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ڈیرہ غازیخان() کورونا وائرس کے خلاف جنگ۔پنجاب پولیس کے سنگ۔ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے پولیس جوانوں کو کررونا وائرس سے نمٹنے کے متعلق بریفنگ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او اختر فاروق نے ضلع بھر کے پولیس ملازمین کو خطرناک بیماری کررونا وائرس کے متعلق بریفنگ دی۔ڈی پی او نے کہا کہ تمام پولیس ملازمین کوروناوائرس سے بچاؤکے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔اس دوران پولیس ملازمین میں سرجیکل ماسک اور کورونا وائرس آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ ہمیں اس جنگ میں کررونا وائرس کو ہرانا ہے اور کرونا فری پاکستان بنانا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے ایران سے آنے والے زائرین کی سکریننگ اور ٹریٹمنٹ کے لیے لگائے گئے کیمپ ہائے پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ڈی پی او اختر فاروق نے دوران وزٹ کیمپ ہائے پر پولیس ملازمین کو ہدایت کی کہ زائرین کی سیکورٹی کے لیے بھر پور انتظامات کرنے اور کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بابنایا جائے۔

ڈیرہ غازی خان ()وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی ترجیحات میں ڈیرہ غازی خان کی ترقی سرفہرست ہے جلد بڑے منصوبے لائیں گے جن سے عوام کو براہ راست فوائد حاصل ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں علاقائی معززین اور حلقہ کے عوام سے کر تے ہو ئے کیا زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جلد حکومت کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے بعد بے روز گار نوجوانوں کو روز گار دینے کی ترجیحات کا اعلان کرے گی حکومت نے ترقی کا رخ پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی ترجیحات میں ڈیرہ غازی خان کی ترقی سرفہرست ہے جلد بڑے منصوبے لائیں گے جن سے عوام کو براہ راست فوائد حاصل ہونگے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں مثالی ترقی کا آغاز کر دیا ہے دیہی علاقوں میں جہاں 70 سالوں سے بجلی ناپید تھی بجلی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ این اے 191 میں کوئی دیہات بغیر بجلی نہیں رہے گا سب کو بجلی فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے شہر کی بیشتر سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج کے مسائل حل ہونگے اور ڈیرہ غازی خان مثالی شہر بنے گا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ،ملک مدثر، سیف کمانڈو،ملک حبیب الرحمن لغاری، غلام عباس،محمد نعیم،محمد نواز سومرو، صاحب خان لغاری،ریاض احمد خان،حسین خان نیازی،اختر خلجی اور نادر خان و دیگرموجود تھے

ڈیرہ غازی خان () چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبر ،پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ٹکٹ ہولڈر اشفاق سرور خان دستی کے بھائی الطاف سرور دستی طویل علالت کے بعد گزشتہ شب انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ گارڈن ٹاﺅن کے پارک میں ادا کی گئی جس میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی ،سابق ضلع کونسل چیئر مین سردار عبد القادر خان کھوسہ ،صدر چیمبر آف کامرس سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ ،ایگزیکٹو ممبر وی ٹی آئی شہباز علی خان نصوحہ ،سردار امان اللہ خان کھوسہ ،سابق چیئر مین نذر حسین کھنڈوا ،چیئر مین بیت المال شیخ محمد علی ،کاٹن جنرز کے ضلعی صدر ملک غلام مصطفی کھنڈوا ،ڈپٹی کنٹرولر تعلیمی بورڈ شیخ امجد حسین ،سابق ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد ،شیخ مطلوب حسین ،سردار احمد خان نیازی ،عابد یحییٰ بابر، حذیفہ قاسمی، مرکزی انجمن تاجران کے سٹی صدر جان عالم لغاری ،جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی ،ضلعی صدر شیخ محمد نقیب ،سیکرٹری جنرل شیخ محمد طارق ،چیئر مین حاجی محمد دین چوہدری ،سابق چیئر مین ملک فہیم امجد ،ملک محمد رفیق اعوان حاجی لطیف سپل و دیگر تاجروں ،وکلاءاور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کر تے ہو ئے دعائے مغفرت بھی کی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل خوانی آج صبح خیابان سرورکے سامنے گارڈن ٹاﺅن گراﺅن میں ادا کی جا ئے گی دعا 9بجے ہو گی

ڈیرہ غازی خان () رہنما پاکستان پیپلزپارٹی ملک رمضان قادر نے کہا ہے کہ حکومت وقت سے کیمیکلز فیکٹریز میں جان کی بازی ہارنے والے چوٹی بالا کے ایک ہی نانگری خاندان کے 75 افراد کو انصاف دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ڈی جی خان میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہو ئے کیا ان کا کہنا تھا حکومت لواحقین کو نہ صرف معاوضہ دے بلکہ کیمیکلز فیکٹریز متاثرین کا علاج کروائے اس وقت کیمیکلز فیکٹریز میں کام کرنے والے مریضوں کی تعداد ایک سو سے تجاوزکرگئی ہے جو کہ مختلف ہسپتالوں میں ذاتی اخراجات پر زیر علاج ہیں ملک رمضان قادر کامزید کہنا تھا اگر حکومت متاثرین کے اخراجات پورے نہیں کرتی تو وہ ان متاثرین کے لئے بھرپور تحریک چلائےں گے حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے ہر فوت ہونے والے لواحقین کی حکومت مالی امداد کرکے اور ان کے خاندان کے فرد کو روزگار مہیا کرے اور فیکٹری مالکان کو سزادی جائے تاکہ مزید خاندان اجڑنے سے بچ سکیں ۔

ڈیرہ غازیخان (): مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ جس ملک کے میدان آباد ہوتے ہیں اس ملک کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں الیکشن 2018 کی کمپئین کے دوران کھیل اور کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی ترجیحات شامل تھیں.اور آج اس منشور کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہاکی سٹیڈیم ڈی جی خان میں آسٹرو ٹرف کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ اور زیادہ مجمع نہ لگانے کے پابندی کے پیش نظر سنگ بنیاد کی تقریب کو سادہ اور مختصر طور پر منعقد کیا گیامشیر صحت حنیف خان پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کا پہلا اور جنوبی پنجاب کا دوسرا آسٹرٹرف ہاکی سٹیڈیم ہے جس کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جو کہ دس کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا اور چھ کروڑ روپے کی آسٹروٹرف انگلینڈ سے منگوائی جا رہی ہے جس سے ایک قومی معیار کا سٹیڈیم تعمیر ہو جائے گا جہاں پر فرسٹ کلاس ہاکی کے میچز بھی منعقد ہوں گے جس سے مقامی کھلاڑیوں کو ہاکی سیکھنے اور اپنے کھیل کو نکھارنے کا موقع ملے گا.اس موقع پر فرینڈز ہاکی کلب کے ممبران سمیت محمد مدنی،عمر عادل لودھی اور پی ٹی آئی کے عہدیداران بھی ہمراہ تھے.

ڈیرہ غازیخان ():پنجاب فوڈاتھارٹی کا ناقص دودھ کیخلاف کریک ڈاؤن،ڈویژن بھر میں داخلی و خارجی راستوں پرناکہ بندی,585لیٹرناقص دودھ تلف,سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے,ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت,ناقص صفائی ہونے پر کریانہ سٹور سربمہر،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 04 فوڈ پوائنٹس کو46,000 روپے کے جرمانے عائد، مضرصحت خوراک تلف,وارننگ نوٹسز جاری تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن میں ڈائریکٹرآپریشن ساؤتھ شہزاد مگسی کی سربراہی میں ڈیری سیفٹی ٹیموں کیجانب سے مظفرگڑھ,ڈی جی خان,لیہ,راجن پور میں داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی گئی۔86دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 01لاکھ07ہزار180لیٹردودھ چیک کیا گیا,69دودھ بردار گاڑیوں کے سیمپل پاس جبکہ 05گاڑیوں میں موجود 585 لیٹرناقص دودھ تلف کیا گیااس کے علاوہ ڈی جی خان میں واقع عمر کریانہ سٹور کو سابقہ ہدایات،ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت،کھلے مصالحہ جات کی فروخت اور صفائی کی ناقص صورتحال ہونے پر سربمہر کیا گیامزیدمظفرگڑھ میں کاروائی کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے,کھلے مصالحوں کا استعمال کرنے,چیزوں کا مناسب ریکارڈ نہ ہونے,ناقابل سراغ اجزاء کا استعمال کرنے,پراسیسنگ ایریا میں سلاٹرنگ کرنے پر ریور ان ریسٹورنٹ کو25,000جبکہ انڈس ریور ہوٹل کو15,000روپے جرمانہ عائد کیا گیاعلاوہ ازیں کاروائی کے دوران 20 لیٹر رینسڈ آئل,10 لیٹر بیورجز,15 کلو مٹھائی اور غیر معیاری خوراک کو موقع پر تلف کر دیا گیامزید چیکنگ کے دوران متعدد پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے.

ڈیرہ غازی خان () کروناوائرس کاخدشہ قرنطینہ سےدومشتبہ مریضوں کو ابتدائی اسکریننگ کے بعدنشتر اہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا دونوں افراد گزشتہ روز تفتان سےڈیرہ غازی خان پہنچے تھے ایگزیکٹو آفیسر محمکہ ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی نے رابطہ کرنے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کے کیمپس میں قائم قرنطینہ میں مقیم دوافراد کوابتدائی اسکریننگ کے بعد بخاراورنازلہ زکام کی علامات کے باعث ریسکیو1122 کی ایمبولینس کےذریعہ ملتان کےنشتر اہسپتال میں قائم آئسولیش وارڈمنتقل کردیاگیا.جہاں دونوں مشتبہ مریضوں کے نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوادئیے گےہیں اہسپتال منتقل کیےگئےدونوں افراد کی شناخت 44سالہ امیرعباس اور63سالہ محمدافضل کےناموں سےبتائی گئی ہے دونوں کاتعلق ضلع لیہ کے علاقہ کروڑلعل عیسن سےھے

ڈیرہ غازی خان () کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات تیز.. ڈیرہ غازی خان کے چڑیا گھر کو احتیاطی تدابیر کے تحت غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردیا گیاترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکومتی ہدایات پر ڈیرہ غازی خان کے چڑیا گھر کو عوام الناس کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے چڑیا گھر کوتاحکم ثانی بندرکھتے ہوئےچڑیاگھر کےداخلی اور خارجی راستوں کو تالے لگا دیئے گئے ہیں

ڈیرہ غازیخان (): مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیرہ غازی خان میں کوئی کنفرم کیس رپورٹ نہیں ہواحکومت پنجاب کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہےعوام افواہوں پر توجہ نہ دیں تاہم احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کی جائیں ڈیرہ غازی خان میں دو کیس کنفرم ہونے میں کوئی صداقت نہیں

About The Author