نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

14مارچ2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگرسےصاحبزادہ وحید کھرل بیورو چیف ڈیلی سویل(زمین زاد) کی رپورٹ

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالقدوس بیگ کے ہمراہ علی الصبح فروٹ و سبزی منڈی بہاول نگر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے فروٹ اور سبزیوں کی بولی کے عمل کا جائزہ لیا اور کہا کہ

قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام مراحل کی مانیٹرنگ کررہی ہے اور صارفین کے مفادات کا تحفظ ہماری ترجیح ہے

اور گرانی کی روک تھام کے لیے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے سبزی منڈی میں موجود لوگوں سے مقررہ ریٹ لسٹوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت سے متعلق بھی دریافت کیا۔.


بہاولنگر

ضلعی پولیس نے گز شتہ دو ماہ میں 312اشتہاریوں سمیت چو ری،ڈکیتی، راہزنی و دیگر پراپراٹی کے جرائم میں ملوث2244 ملزمان کے قبضہ سے دوکروڑپچپن لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے

اصل ما لکا ن کے حوالے کردیا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث 11مختلف قسم کے گینگز کو ٹریس کر کے ان میں ملوث40ملزمان کو گرفتار کرکے

ان سے ایک کروڑ بیالیس لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ضلعی پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے190ملزمان گرفتارکرکے اُن کے قبضہ سے

10رائفلیں،46 بندوقیں،129ریوالور/پسٹل،02کاربین اور854گولیاں برآمد کیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 306ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے54.999کلو گرام چرس،

1.074کلو گرام افیون،1.202کلو گرام ہیروئن،37چالوں بھٹیاں، 8162 لیٹر شراب اور786 لیٹرلاہن قبضہ پولیس میں لی گئی

اور 20شرابیوں کو بھی پابند سلاسل کیا گیا۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 227ملزمان گرفتار کیے گئے۔ اسی طرح قبحہ خانوں کے خلاف بھی ضلعی پولیس نے بھر پور کا روا ئی کر تے ہوئے 17ملزمان گر فتار کیے۔

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاؤڈاسپیکرکی خلاف ورزی کرنے پر 133،وال چا کنگ ایکٹ 117،عا رضی رہا ئش 82،سکیورٹی حساس مقا مات کی خلا ف ورزی پر 11ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے Aکیٹگری کے35 ،Bکیٹگری کے 277مجرمان اشتہاریوں سمیت162عدالتی مفروران گرفتارکئے۔

اسی طرح پا نی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے58ملزمان گرفتار کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پرمنشیات سمیت دیگر معاشرتی برائیوں سے نسل نو کے تحفظ، معاشرے سے

ان برائیوں کے تدارک اور کریک ڈاؤن میں عوامی تعاون کے حوالے سے آگاہی جاری ہے۔ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا تفریق جاری ہیں،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی،

سماج دشمن عناصر کے خلا ف کاروائیوں کی بدولت عوام اورپو لیس کے درمیان اعتما د کی فضاء کو فروغ ملا ہے۔


بہاولنگر

وفاق المدارس کے زیر اہتمام امتحانی مراکز عملہ کی ورکشاپ جامعہ فیض الاسلام منڈی مدرسہ میں منعقد کی گئی.

اس موقع پر بہاولپور کے مسئول مولانا سید مظہر شاہ اسعدی نے امتحانی عملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ

وفاق المدارس کے امتحانی عملہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرے بدنیتی کے حامل افراد کو وفاق المدارس برداشت نہیں کرسکتا،

مرکزی سطح پر شفاف امتحانی نظم کو واچ کرنے کے لئے کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں. 8 سے 12 جے تک امتحانی ٹائم ہوگا.

ضلع بہاولنگر میں طلبا کے لیے تین مراکز جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر ، جامعہ صادقیہ عباسیہ منچن آباد ، جامعہ مظاہر العلوم چشتیاں اور طالبات کے لئے تمام تحصیلوں

اور اہم ٹاونز میں 17 سنٹرز بنائے گئے ہیں. آخر میں ملکی سالمیت اورکرونا وائرس سے بچاو کی دعا بھی کروائی گئی.

اس موقع پر وفاق المدارس کے ضلعی مسئول مولانا معین الدین وٹو، مفتی خالد محمود، مفتی محمد نصراللہ خان ودیگر بھی موجود تھے.


بہاول نگر

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور انکی شبانہ روز محنت اور لگن کی بدولت پاکستان کوقیمتی زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے

اور انکے مسائل کے حل کے لیے حکومت ہرسطح پر اقدامات بروئے کار لارہی ہے یہ بات انہوں نے چیئرپرسن ضلعی اوورسیز کمیٹی سید مبشر زمان شاہ کے ہمراہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور فوکل پرسن مسز امامہ اعجاز اورمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فوکل پرسن مسز امامہ اعجاز نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کہ ضلع بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کی 119شکایات موصول ہوئی ہیں

جن میں 96شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے اور 5زیرالتوا ہے جن کو تیزی سے پراسس کیا جارہا ہے۔اجلاس کو بتایاگیا کہ

موصولہ شکایات میں سے 18عدالتوں میں کیسز تھے جن میں سے سات کیسز کے عدالتوں نے فیصلے صادر کردیے ہیں اور بقیہ 11کیسوں میں سے 3کیس ضلع بہاول نگر اور بقایا 8کیس دیگر اضلاع کی کورٹس میں دائر ہیں۔


بہاولنگر

وفاق المدارس کے زیر اہتمام امتحانی مراکز عملہ کی ورکشاپ جامعہ فیض الاسلام منڈی مدرسہ میں منعقد کی گئی. اس موقع پر بہاولپور کے مسئول مولانا سید مظہر شاہ اسعدی نے امتحانی عملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ

وفاق المدارس کے امتحانی عملہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرے بدنیتی کے حامل افراد کو وفاق المدارس برداشت نہیں کرسکتا، مرکزی سطح پر شفاف امتحانی نظم کو واچ کرنے کے لئے کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں.

8 سے 12 جے تک امتحانی ٹائم ہوگا. ضلع بہاولنگر میں طلبا کے لیے تین مراکز جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر ، جامعہ صادقیہ عباسیہ منچن آباد ،

جامعہ مظاہر العلوم چشتیاں اور طالبات کے لئے تمام تحصیلوں اور اہم ٹاونز میں 17 سنٹرز بنائے گئے ہیں.

آخر میں ملکی سالمیت اورکرونا وائرس سے بچاو کی دعا بھی کروائی گئی.

اس موقع پر وفاق المدارس کے ضلعی مسئول مولانا معین الدین وٹو، مفتی خالد محمود، مفتی محمد نصراللہ خان ودیگر بھی موجود تھے.


بہاولنگر

ڈپٹی کمشنر بہاولنگرمحمد شعیب خان جدون نے کرونا وائرس الرٹ حوالے سے وزیر اعلی پنجاب جناب سردار عثمان بزدار کے احکامات اور حکومتی ہدایات کے تحت ضلع بھر مییں کرونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب کے حوالہ سے درج ذیل

اقدامات کے فوری نفاذ کے احکامت صادر فرمائے ہیں۔
ضلع بھر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بشمول سکول، کالج، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، ٹیوشن سینٹرز اور یونیورسٹی کیمپس اگلے تین ہفتے کے لئے بند رہیں گے-

اگلے تین ہفتو ں کے دوران ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں –
٭ تمام دینی مدارس تین ہفتے کے لئے بند رکھے جائیں گے –
ضلع بھر میں تمام میرج، بینکوئٹ حال اور مارکی بھی تین ہفتوں کے لئے بند رہیں گی-
٭ اگلے تین ہفتوں کے لئے تمام مذہبی اجتماعات۔ عرس اوردیگرتقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں تمام سرکاری اور نجی سپورٹس فیسٹیول بھی تین ہفتے کے لئے منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
٭ تین ہفتوں کے لئے جیلوں میں مقیم قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے-
٭ تین ہفتوں کے لئے تمام قسم کے عوامی اجتماعات کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے-

نیز تمام ہوٹلز، سرائے، پرائویٹ فیکٹریوں۔ اڈہ جات اور ایسے مقامات جہاں بیرون ضلع آمد و رفت رہتی ہے پر کرونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی اور سکریننگ کا انتظام کرنے کے احکامات

صادر فرمائے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو مذکورہ بالا احکامات کی تعمیل کے لئے موثر اقدامات بروئے کارلانے

اور گائیڈ لائن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔انہوں نےمزید کہا ہے کہ
احکامات پر فوری طور پر عملدرامد کو یقینی بنایا جائے ۔خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائیگا ۔……

About The Author