مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

14مارچ2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

روجھان

روجھان کے نواحی علاقہ بنگلہ اچھا کے موضع کچہ میانوالی نمبر 1 میں قبضہ مافیا کے خلاف متاثرین سراپا احتجاج احتجاج کرنے والے افراد کا تعلق بنوں اقوام سے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بنگلہ اچھا کے موضع کچہ میانوالی نمبر 1 کے رہائشی صدام، کلیم اللہ، اعظم، مجیب، آصف، احسان، مہراج دین ،مسرور، امجد، مرتضی و دیگر افراد اقوام بنوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ

رواں ماہ مورخہ 7/3/2020 کو چونگلی اقوام کے 19 افراد جو ڈنڈوں اور اسلحہ سے مسلح تھے ان مسلح افراد نے ہمارے گھر کو آگ لگا دی

جس کے نتیجے میں گھر کے پارچات کین میں رکھا ہوا ڈیزل اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا اور ہمیں ان لوگوں نے زمین سے بے دخل کرنےاور ہمیں خطرات سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں

متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم نے زمین مستاجری پر لی ہوئی ہے جب کہ یہ زمین وہاں کے مقامی سردار کا ملکیتی رقبہ ہے جس پر ہم گنا اور دوسری فصلات کاشت کرتے ہیں متاثرین نے میڈیا کو بتایا کہ

ہم عرصہ تین برس سے مقیم ہیں صدام حسین بنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ قبضہ مافیا گنیگ ہے اور علاقے میں امن و امان کے خطرے کا باعث ہیں

کلیم اللہ بنوں کہا کہ کہ ان مسلح افراد نے ہمارے گھر کو آگ لگا کر ہمیں جان سے مارنے اور سنگین خطرات نتائج کی دھمکیاں دیں اور ان کا مزید کہنا تھا کہ

چونگلی برداری کے افراد بھتہ خوری اور قبضہ مافیا میں ملوث ہیں اور دوسرے گنیگسٹر گروہ کے ساتھ ملکر علاقے میں ات مچائی ہوئی اور علاقے میں دہشت کی علامت ہیں جس پر ہم نے ان ملزمان کے خلاف تھانہ بنگلہ اچھا میں گھر جلانے اور مسلح افراد کی طرف سے قتل کی دھمکیاں دینے والے

19 افراد حملہ آوروں کے مطالق باقاعدہ طور پر تھانے میں درخواست دی ایس ایچ او تھانہ بنگلہ اچھا انعام نبی بزدار نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان جن میں 14 نامزد اور 5 نامعلوم افراد اقوام چونگلی کے خلاف ایف آئی آر

تاج محمد ولد ولی محمد قوم بنوں کی مدعیت میں تھانہ بنگلہ اچھا میں درج کی گئی تاہم ان ملزمان میں سے 4 افراد مقصود، اختر، امان اللہ، امتیاز اقوام چونگلی کو گرفتار کیا گیا جو تاحال تھانہ بنگلہ اچھا پولیس کی زیر حراست ہیں متاثرین اقوام بنوں نے ا

حتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری، وفاقی وزیر محترمہ شریں مزاری ، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے اپیل کی ہے کہ

باقی ماندہ ملزمان کو گرفتار اور ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم اعلی حکام سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں

دوسری جانب جب ہم نے اس سلسلے میں بنگلہ اچھا پولیس سے موقف لینے کے لیے تھانہ بنگلہ اچھا پہنچے جہاں ہمیں بتایا گیا کہ

ہم نے 4 گرفتار ملزمان کو آج سول کورٹ روجھان بھیج دیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے علاوہ ازیں ہم نے اس سلسلے میں رقبے کے مالک مقامی سردار سے موقف لیا تو ان کا کہنا تھا کہ

کچہ میانوالی نمبر 1 میں ہمارے آباؤ اجداد کا انتقال شدہ ملکیتی رقبہ ہے اور وہاں پر کوئی زرعی اصلاحات کا رقبہ موجود نہیں ہے اور شر پسند عناصرین میانوالی نمبر 2 میں مقیم ہیں ۔


راجن پور + روجھان

کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر امروز ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر کے جملہ مکاتب فکر کے علماء کرام، میڈیا پرسن،

محکمہ صحت کے ضلعی افسران انجمن تاجران، کے افراد نے اجلاس نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا

ڈپٹی کمشنر راجن پور نے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ آج کل کرونا وائرس جو ایک ناگہانی قدرتی آفات ہے

ان کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہئے دنیا میں تیزی سے پھیلنے والی وبائی امراض ہے

جس سے بچاؤ کے لیے احتیاط برتنا بہت ہی ضروری ہے اس میں علماء کرام اور آپ سب کو نے عوام کو آگاہی مہم کے ذریعے اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر زور دیا انہوں نے کہا کہ

محمکہ تعلیم نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر 5 اپریل تک سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے یونیورسٹیاں، کالجز میڈیکل کالجز، ٹیکنکل کالجز ووکیشنل انسٹیٹوٹ مزہبی مدرسات بند کر دینے کے ساتھ طلباء کے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے

مزہبی اجتماعات شادی کی تقریبات کو فوری طور پر ملتوی کرنے کی ہدایت جاری کیں انہوں نے کہا کہ کثیر الہجوم مقامات پر جمع ہونے سے پرہیز کریں

اور ہاتھوں کو دھویں اور اس حالات کے پیش نظر مصافہ کرنے کی بجائے سلام کرنے پر اکتفاء کریں انہوں کہا جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ یہ وائرس 27 سنٹی گریڈ درجہ حرارت پر فنا ہو جاتا ہے ڈپٹی کمنشر راجن پور نے کہا کہ

شادی کی تقریبات و دوسرے اجتماعی جلسے جلوس اور ہمہ قسم کے عوامی اجتماعات موخر کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ

تین ہفتے تک مزہبی اجتماعات منعقد کرنے سے اجتناب کرنا لازمی ہے انہوں نے کہا کہ یہ احتیاط تین ہفتے تک کرنی چاہئے اور علماء کرام جمعہ کے خطبات میں عوام میں شعور آگاہی پیدا کریں

تاکہ یہ پھیلے نہ اور بڑے نقصان سے بچنے کی تدابیر پر عمل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں جس کو نزلہ یا زکام ہو تو ہسپتال ڈاکٹر سے رجوع کریں

ڈپٹی کمنشر راجن پور نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مقامات خاص طور پر حاموں پر تولیہ کے استعمال کرنے سے اجتناب کریں

انہوں کے پولیس آفسران کو بھی ہدایت کی کہ تین ہفتوں تک جیلوں میں مقیم قیدیوں کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کریں اجلاس میں شریک جملہ مکاتب فکر کے لوگ انجمن تاجران ممبران امن کمیٹی کی جانب سے

حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون اور معاونت کی یقین دیانی کرائی گئی اس تجاویز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔


عمرکوٹ / کوٹلہ حسن شاہ. #حادثہ

کوٹلہ حسن شاہ انڈس ہائی وے روڈ پر حادثہ
انڈس ہائی وے روڈ پر کھڑے ٹرک سے موٹرسائیکل جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جانبحق ہوگئے

مرنے والوں کا تعلق عمرکوٹ کے موضع صفدر آباد ملک ماچھی برادری سے ہے.

محمد قاسم ولد میٹھہ ماچھی سکنہ صفدر آباد عمر 35سے 40سال فوت ہو چکا ہے.

سجاد ولد محمد قاسم عمر 6سے7سال فوت ہو چکا ہے.
ایک عورت زخمی جو کے ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور منتقل کردی گئی ہے.


راجن پور

ڈپٹی کمشنرراجن پورذوالفقار علی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کورونا وائرس جیسے عالمی مسئلہ پر کنٹرول حاصل کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں

اورنماز پنجگانہ اور جمعہ کے اجتماعات میں لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاﺅکی حفاظتی تدابیر اختیارکرنے بارے باقاعدگی سے آگاہی دیں۔

یہ باتیں انہوں نے حکومت پنجاب کے کورونا وائرس کے سدباب اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ممبران سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ہذا میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بشمول سکول، کالج، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، تمام اکیڈمیاں اور ٹیوشن مراکزاگلے تین ہفتے کے لئے بند رہیں گے-

صوبائی حکومت نے اگلے تین ہفتو ں کے دوران ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے ہیں -انہوں نے کہا کہ تمام دینی مدارس تین ہفتے کے لئے بند رکھے جائیں گے ۔

دینی مدارس میں مقیم صرف غیرملکی طلبہ کو مدارس کے ہوسٹل میں رہنے کی اجازت دی جائے گی- ضلع بھرمیں تمام شادی اور دیگر تقریبات کے ہال تین ہفتوں کے لئے بند رہیں گی-

اگلے تین ہفتوں کے لئے تمام مذہبی اجتماعات ،تقریبات اور عوامی اجتماعات منعقد نہیں کیے جاسکتے – جشن بہاراں ، ہمہ قسمی میلے اور تمام سرکاری اور نجی سپورٹس فیسٹیول بھی تین ہفتے کے لئے منسوخ کئے جاچکے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں تین ہفتوں کے لئے جیلوں میں مقیم قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے انتظامی اور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ حکومتی احکامات اور جاری کردہ ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف فوری سخت ترین ایکشن لیا جائے۔

تمام ڈاکٹر اور محکمہ صحت کے افسران علمائے کرام کو طبی نقطہ نظر سے کورونا وائرس سے بچاﺅکی حفاظتی تدابیر بارے موثر طور پر آگاہ کریں۔

تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے ممبران کی جانب سے حکومت کو بھرپور تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔


راجن پور

والدین اپنے 5سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے ضرور پلوائیں۔پولیو سے بچاﺅ کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور میں بچوں کو ویکسین پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر چیف آفیسر ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر محبت علی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو سمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیومہم کے دوران 4لاکھ 38ہزار سے زائد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو گھر گھر جا کر ویکسین پلائی جائے گی ۔

انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ پولیس کی کی جانب سے 244اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اور پولیو مہم میں محکمہ صحت کی جانب سے 1161ٹیمیں کام کریں گی۔


حاجی پورشریف

ڈپٹی کمشنرراجن پور ذوالفقارعلی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کورونا وائرس جسے عالمی مسئلہ پر کنٹرول حاصل کرنے
میں حکومت کا ساتھ دیں اورنماز پنجگانہ اور جمعہ کے اجتماعات میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے بارےباقاعدگی سے آگاہی دیں

یہ باتیں انہوں
نے حکومت پنجاب کے کورونا وائرس کے سدباب اورحفاظتی تدابیر کویقینی بنانے کے لئے ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تا جران کے ممبران سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے
کہیں۔ انہوں نے کہا

ضلع ہذا میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بشمول سکول، کالج ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ تمام اکیڈمیاں اور ٹیوشن مراکز اگلے تین ہفتے کے لئے بند
رہیں گے صوبائی حکومت نے اگلے تین ہفتوں کے دوران ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام دینی مدارس تین ہفتے کے لئے بند رکھے جائیں

گے دینی مدارس میں مقیم صرف غیرملکی طلبہ کو مدارس کے ہاسٹل میں رہنے کی اجازت دی جائے گی ضلع بھر میں تمام شادی اور دیگر تقریبات کے ہال تین ہفتوں کے لئے بند رہیں
گے اگلے تین ہفتوں کے لئے تمام مذہبی اجتماعات تقریبات اور عوامی اجتماعات منعقد نہیں کیئے جا سکتے ۔جشن بہاراں، ہمہ قسمی میلے

اور تمام سرکاری اورنجی سپورٹ فیسٹیول بھی تین
ہفتے کے لئے منسوخ کئے جا چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کے جیلوں میں تین ہفتوں کے لئے جیلوں میں مقیم قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔

یہ احکامات فوری طور پرنافذالعمل ہوں گے ڈپٹی کمشنر نے انتظامی اور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ حکومتی احکامات اور جاری کردہ ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف فوری سخت ترین ایکشن لیا
جائے ۔تما م ڈاکٹر اورمحکمہ صحت کے افسران علمائے کرام طبی نقطہ نظر سے
کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر با رے موثر طور پر آگاہ کریں تمام مکاتب فکر کے

علمائے کرام اور
انجمن تاجران کے ممبران کی جانب سے حکومت کوبھر پور تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔


حاجی پورشریف

والدین اپنے 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں ۔پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے
والے والدین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور
میں بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں

اس موقع پر چیف آفیسر ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر محبت علی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو سمیت ڈاکٹرزاور پیرا
میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی ۔

اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیومہم کے دوران 4 لاکھ 38 ہزارسے زائد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں
کو گھر گھر جاکر ویکسین پلائی جائے گی۔

انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ پولیس کی جانب سے 244 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اور پولیم مہم میں محکمہ صحت کی جانب سے
1161 ٹیمیں کام کریں گی۔


حاجی پورشریف

کورونا وائرس ایک عالمی وبا،اس سے ڈرنے اور خوف اور سنسنی پھیلانے سے اجتناب کیا جائے،بحثیث مسلمان زندگی اور موت کا مالک اللّٰہ تبارک وتعالیٰ ہے احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کی جائیں صفائی نصف ایمان ہے اس لیئے کوشش کیجائے کہ ہر وقت باوضو رہاجائے

طہارت وپاکیزگی کا خصوصی اہتمام کیا جائے،محکمہ صحت کیطرف سے وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے

تاکہ ہم اپنے ارد گرد ماحول اور معاشرے کو اس آفت اور وبا سے محفوظ رکھ سکیں کھانے پینے میں خصوصی احتیاط برتی جائے اور بلاضرورت پبلک مقامات پر آنے اور جانے سے پرہیز کیاجائے،

اور حکومتی احکامات کی کورونا وائرس سے بچنے اور بچائو کے لیئے سختی سے پابندی کیجائے سویل کے حاجی پورشریف میں عوامی سروے سے عوامی،

سماجی،سیاسی،مذہبی،صحافتی،کاروباری شخصیات، طلباء،اساتذہ وکلاء ،ڈاکٹرزنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔


حاجی پورشریف

سرائیکی صوبے کے قیام کے حوالے سے حکومتی اقدامات صرف وقت گزاری تک محدود ہیں،ماضی اور حال کی حکومتیں سرائیکی صوبے کے قیام بارے مخلص نہیں ہیں،

صوبے کا قیام آئینی ترمیم سے بھی ممکن ہے جوکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی میں پیش کیجا سکتی ہیں یا پیش کیجاسکتی تھیں مگر صرف طفل تسلیوں اور جھوٹے وعدوں اور دعوئوں کیساتھ ساتھ ووٹوں کے حصول کے لیئے

جنوبی پنجاب اور سرائیکی وسیب کے لوگوں کو صرف استعمال کیاجاتا رہا اور اب بھی سیکٹریٹ کے نام پر بے جا بحث و مباحثہ اور سرائیکی وسیب کے عوام کو تقسیم کرنے اور آپس میں نفرت پیدا کرنے کے لیئے کبھی بہاولپور ،ملتان کا نام استعمال کیا جارہا ہے،

حالانکہ سابقہ اور موجودہ حکومت میں شامل وہی لوگ ہیں جو برسوں سے اسمبلیوں اور سینٹ کا حصہ ہیں آخر کیا وجہ ہے کہ سرائیکی وسیب کو ہر دور میں میگا پراجیکٹس اوربنیادی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے اور تحریک انصاف اپنے 100روزہ وعدے کی پاسداری سے منحرف ہوتی دیکھائی دیتی ہے

اور صرف سیکٹریٹ کے قیام تک محدود کرکے اور ملتان ، بہاولپور کا شوشہ چھوڑ کر وقت گزاری کرنا چاہتی ہے اگر حکومت وقت اور اپوزیشن جماعتیں مخلص ہیں تو کریڈٹ کی بجائے عوامی فلاح و بہبود اور گھر کی دہلیز پر عوامی مسائل کے حل میں

اگر مخلص ہیں تو پنجاب کے ہر ڈویژن کو صوبہ ڈکلیئر کر کے عوام دوستی کا ثبوت دیں کیونکہ پنجاب کے آخری ضلع راجن پور میں آج بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے پینے کا پاک صاف میٹھا پانی، انٹرنیشنل یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کا قیام،

دو رویہ قاتل خونی انڈس ہائی وے،سوئی گیس،ریلوے کے اسٹاپس کی بحالی،جام پور ضلع،ماڑی کیڈٹ کالج،پچادھ ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ڈی جی،داجل اور قادرہ کینالز میں پانی کی سالانہ بنیادوں پر فراہمی، مڑنج ڈیم اور سمال ڈیمز کی تعمیر،

کوہ سلیمان میں چھپے معدنیات،آئل و گیس کے ذخائر کی دریافت،200بستر پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کاقیام بھی لگتا ہے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کیطرح دھوکے سے کہیں اور شفٹ کرنے یا سیاست
کی نذر کیئے جانے کا اندیشہ ہے،

رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت روزگار اور وسائل کی فراہمی اور اپنا صوبہ اپنا اختیار کے نعرہ کو عملی طور پر ممکن بنائیں تاکہ سرائیکی وسیب کے عوام کی آپس میں محبتیں بڑھائی جائیں نہ کہ نفرتوں کو پروان چڑھائیں،صوبہ اور ملتان بہاولپور سیکٹریٹ کے قیام کے حوالے سے

سویل فورم سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک نمائندہ شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔اور مزید کہا کہ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کے قیام کی پاسداری کرتے ہوئے ہمارے وسیب کی پسماندگی اور محرومیوں کا خاتمہ کرائیں

اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار استحصال شدہ اور قیام پاکستان سے لیکر آج تک بنیادی وسائل سے محروم طبقے کی

حقیقی معنوں میں ترجمانی و نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے اپنے وسیب میں میگا پراجیکٹس کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں اور ماضی میں کی جانیوالی ظلم و زیادتیوں کا ازالہ کرائیں۔

%d bloggers like this: