کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار رانا اورنگزیب تحصیل صدر رؤف الرحمن،سابق سٹی ناظم رائے عابد حسین،ضلعی نائب صدر عمران رفیق بٹر،میاں رفیق قریشی،
پی ٹی آئی رہنما سید شہباز غوث بخاری سابق سٹی یونین ناظم میاں وسیم اعجاز قریشی،طیب طاہر پتل نے پریس کلب کوٹ ادو میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
مقامی وزیر ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے بھائی میاں احسن قریشی اور دیگر ساتھیوں پر ایس ڈی او میپکو کوٹ ادو خالد پٹھان کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خارج کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پولیس پی ٹی آئی رہنما عدیل کاظم کی جانب سے دی گئی،
درخواست پر ایس ڈی او کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا تو احتجاج کریں گے،انہوں نے کہ قریشی خاندان نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اگر عوام کی خاطر ان پر جتنی مرضی ایف آئی آر درج کرادیں
برداشت کریں گے،انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایس ڈی او واپڈا خالد پٹھان بجلی کے میٹر کی تبدیلی کیلئے 2ہزار روپے کی بجائے 7ہزار روپے مقرر کررکھے تھے عوام کو ذلیل کیا ہوا تھا،
اس کے اس رویہ کی وہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اور انہیں بھی کئی دنوں سے شکایت تھی کہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ اوور بلنگ کام سے جانے والوں کی تذلیل کی جارہی ہے
انہیں کئی بار کہاگیا کہ وہ بجلی چوروں پر نظر رکھیں،غریبوں کے کام کریں،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق عوام کو ہر صورت میں ریلیف دلانا ہے سابقہ حکمران کرپٹ تھے اور واپڈا اور پولیس کے ذریعے حکومت کرتے تھے،
پولیس رپورٹ فون جانے کے بعد ہوتی تھی رشوت کے بعد بجلی کے میٹر ملتے تھے مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔،واپڈا میں اچھے افسران کو آنکھوں پر بٹھائیں گے اور کرپٹ افیسران کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے،
انہوں نے کہا کہ ان کے کارکن عدیل کاظم کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے انہیں دفتر میں زدوکوب کیاگیا اور اسے تھپڑ مارے گئے اس کا موبائل فون چھینا گیا،اگر پولیس نے3دن کے اندر عدیل کاظم کی درخواست پر واپڈا والوں کے خلاف کاروائی نہ کی تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے،
انہوں نے واپڈا کی جانب سے دی گئی ایف آئی آر کو خارج کرنے اور عدیل کاظم کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے
اس موقع پر کارکنوں اور حامیوں نے واپڈا کے خلاف نعرے بازی بھی کی کہ واپڈا گردی نہیں چلے گی،اس موقع پر میاں احسن علی قریشی،رانا اورنگزیب اشرف،میاں رفیق احمد قریشی،ضلعی نائب صدر عمران رفیق بٹر،
تحصیل صدر چوہدری رؤف الرحمن،رائے عابد حسین پرہاڑ، ملک مظہر آرائیں،پیر ماجد گیلانی،ملک طیب طاہر پتل،حسنین خان دفتر،عبدالغفور خان چانڈیہ،
رانا جاوید اقبال،مجاہد خان چانڈیہ،انوار یوسف،سید شہباز غوث بخاری،چوہدری محمد اقبال،مرزا افتخار،راؤ یٰسین،ملک اسماعیل اعوان،کلیم اللہ نیاز،مظہرخان چانڈیہ،
رائے توقیر،رائے تنویر پرہاڑ،میاں جاوید قریشی،میاں وسیم اعجاز قریشی،ریاض الحق چانڈیہ،عرفان صدیقی،فیاض حسین شاہ سمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے۔
کوٹ ادو
ایس ڈی او واپڈا تشد د معاملہ، وفاقی وزیر کے بھائی سمیت 4نامزد 2نامعلو م کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل،
اس بارے تفصیل کے مطابق ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ سب ڈویثرن خالد خا ن پٹھان کو وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے بھائی احسن علی قریشی نے اپنے ڈیرہ پر تشدد کا نشانہ بنا یا تھا جس کی ایس ڈی او واپڈا خالد خان پٹھان نے کاروائی کیلئے تھانے میں درخواست دی تھی
جبکہ کاروائی نہ ہونے پر واپڈا یونین نے مرحلہ وار تمام فیڈز کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دی تھی جبکہ واپڈا اہلکاروں نے تھانے کے سامنے وفاقی وزیر ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کے بھائی احسن علی قریشی اور اس کے کارندوں کے خلاف اجتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا،
گزشتہ روز تھانہ پولیس کوٹ ادو نے ایس ڈی او واپڈا سیکنڈ سب ڈویثرن خالد خان پٹھان کی مدعیت میں عدیل کا ظم،غلام الیا س ہڈوار،
نذیر احمد منشی، شاکر چانڈیہ سمیت 2نامعلوم کے خلاف مقدمہ نمبر 135/20زیر دفعہ 365اغواء 506,353,186.148.149کے
تحت درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
کوٹ ادو )
ایس ڈی پی او واپڈا تشدد معاملہ، ایس ڈی او واپڈا خالد خان پٹھان کی جانب سے دی گئی ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ وہ میپکو سب ڈویثرن کوٹ ادو میں ایس ڈی او کے فرائض سرانجام دے دہے ہیں،
13مارچ کو12 بجکر 35منٹ پر وہ بسلسلہ چیکنگ ریکوری سٹاف ہمراہ صابر حسین گورمانی اپنی گاڑی پر منی بائی پاس روڈ سے گزر رہا تھا کہ
اچانک میری گاڑی کے آگے عدیل کاظم،غلام الیاس ہڈوار،نذیر احمد منشی،شاکر چانڈیہ 2نامعلوم نے بلوہ کرتے ہوئے گاڑی کو روک لیا اور اسلحہ کے زور پر شدید زدوکوب کرتے ہوئے اغواء کرکے وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ڈیرہ پر لے گئے
جہاں وزیر مملکت کا بھائی میاں احسن علی قریشی ودیگر افراد کے ساتھ موجود تھا،میاں احسن علی قریشی نے گالم گلوچ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ
آپ ہمارے ہمہ قسمی کام نہیں کرو گے اور ہمارے مطابق ڈیوٹی نہیں کروگے تو تمہارا یہی انجام ہوگا،ہم تمہیں دفتر سمیت دلا دیں گے اور آپ کے ایکسین اور ایس ای کا بھی یہی حال کریں گے،
اس دوران میاں احسن علی قریشی کے کارندے منشی نذیر احمد نے میری جیب سے بٹوہ نکال لیا جس میں ضروری دستاویزات کے علاقہ نقدی رقم42ہزار روپے تھی
اور گاڑی کی چابی چھین لی اور میاں احسن علی قریشی کے حوالے کردی اس دوران مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کردی
اور آپ نے انہی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر بندہ کو وزیر مملکت کے ڈیرہ سے بازیاب کرایا،مزید عرض ہے کہ مقامی ایم این اے کے بھائی میاں احسن علی قریشی بندہ کو اکثر بجلی چوروں کے خلاف کاروائی نہ کرنے
اور دیگر غیر قانونی کالوں کیلئے مجبور کرتا ہے اور عدم عدولی کی صورت میں قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے لہٰذا اندریں حالات میاں احسن علی قریشی
اور دیگر افراد کے خلاف اغواء،برائے اسلحہ کارسرکار میں مداخلت تشدد کرنے اور قتل کرنے اور دفتر کو جلانے کی دھمکی دینے پر مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے
اور بندہ کی جان کو درپیش خطرہ کے پیش نظر تحفظ کیلئے سیکورٹی مہیا کی جائے خیر اندیش محمد خالد خان ولد محمود خان ایس ڈی او میپکو سینڈ سب ڈویژن کوٹ ادو،
کوٹ ادو
کوٹ ادو پریس کلب رجسٹرڈ کے زیر اہتمام جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
جس کی قیادت روز نامہ جنگ کے نامہ نگاروصدر پریس کلب حاجی محمد سلیم ریاض نے کی،صدر پریس کلب حاجی محمد سلیم ریاض نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ
جنگ گروپ کو زنجیروں میں جکڑنے کی کوشش ناکام ہوچکی ہے،میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جسے حکمران گرانے کے در پے ہیں،
انہوں نے کہا کہ میرشکیل الرحمان کی گرفتاری سے انتقام کی بو آ رہی ہے، میڈیا کو دبا کر حقائق پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا،
سابق صدر پریس کلب شیخ محمد عثمان نے کہا کہ میر شکیل الرحمن کی گرفتاری آ زادی صحافت پر حملہ ہے،
میڈیا کومختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، اس موقع پر نیب اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
کوٹ ادو
ڈی پی او مظفر گڑھ کے وژن کی تکمیل، کوٹ ادو سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی، بین الاصوبائی نقب زن گینگ سمیت موٹر سائیکل لفٹر گینگ گرفتار،
60 لاکھ روپے مالیت کا ما ل مسروقہ سمیت اسلحہ ناجائزبرآمد، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سربکف ہیں، ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین کی پریس کانفرنس،
اس بارے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ سید ندیم عباس کے وژن کی تکمیل میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،
ایس ایچ او دائرہ دین پناہ عصمت عباس، ایس ایچ او کوٹ ادو عرفان افتخار باجوہ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بین الاصوبائی نقب زن گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا،
تھانہ دائرہ دین پناہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ
گزشتہ ماہ دائرہ دین پناہ اور کوٹ ادو میں 04 دوکانوں کو نقب لگا کر سامان سرقیدگی کا وقوعہ پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان تھا،
تاہم ایس ایچ او دائرہ دین پناہ، کوٹ ادو اور ٹیم میں شامل دیگر افسران کی انتھک محنت کی بدولت پولیس ملزمان کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہوئی،
انہوں نے بتلایا بلال عرف بلاٹوڈی گینگ جو کہ پنجاب بھر میں وارداتیں کرتا ہے گینگ کے دوملزمان خاور شیر اور عمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے
جبکہ گینگ کا سرغنہ بلال اور دوسرا ممبر مجاہد مفرور ہیں جنکی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں،
انہوں نے بتلایا ملزمان کے قبضہ سے 55 لاکھ 35 ہزار مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ دونوں ملزمان سے اسلحہ ناجائز پسٹل بھی برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،
جبکہ ایک اور کاروائیمیں ایس ایچ او دائرہ تفتیشی افسر عرفان فیض، علاوالدین،سلیم مونڈا نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے سرغنہ فرحان کھنڈ کو گرفتار کر کے
4لاکھ 25 ہزار مالیت کے 10 موٹر سائیکل برآمد کر لیے ہیں جبکہ اسی گینگ کے2ارکان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں,
ڈی ایس پی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس افسران و اہلکاران سربکف ہیں اور اس ضمن میں تمام تر توانائیاں صرف کی جا رہی ہیں,
بعد ازاں ڈی ایس پی نے مالکان میں سامان تقسیم کیا۔
کوٹ ادو
کھیل کے دوران توں تکرار پر چھریوں کے وار سے نوجوان کو زخمی کردیا،پولیس نے بھنگی بھی گرفتار کرلیا،
بھاری مقدار میں بھنگ برآمد،پولیس نے دونوں مقدمات درج کرلئے اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع سنانواں کا رہائشی امیر معاویہ میرانی اپنے دیگر
ساتھیوں سجاد تیلی کے ہمراہ امام بار گاہ کے خالی پلاٹ میں کرکٹ کھیلنے والے حمید قصائی کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنارہے تھے
جسے گراؤنڈ میں کھیلنے کیلئے آئے محمد وسیم گشکوری نے چھڑانا چاہا تو امیر معاویہ نے اسے چھری کے وار سے لہولہان کردیا
اور فرارہوگئے،پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت بھنگی ٹبہ شاہ یعقوب کے رمضان کھوسہ کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے
سوا کلو بھنگ برآمد کرلی،پولیس سرکل کوٹ ادو نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں،
کوٹ ادو
تعلقدار نے امانت کی رقم لینے کیلئے آنے والی خاتون کو تشدد کا نشانہ بناکر کمرہ میں محوس کردیا،اہل علاقہ کی مداخلت پر رہا،خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج،
اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے رہائشی غلام فرید کلاچی کی بیوی شہناز بی بی کے گھر چک نمبر521ٹی ڈی اے کے صفدر کھوسہ کا آنا جانا تھا
جسے شہناز بی بی نے 14ہزار7سو روپے نقدی موٹر سائیکل اور بکریاں امانت دی ہوئی تھیں،
گزشتہ دنوں شہناز بی بی صفدر کھوسہ سے اپنی امانت لینے گئی تو صفدر نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور چور چور کی آوازیں دیکر اسے پکڑ لیا
اور بیٹھک میں بندکردیا،اہل علاقہ کی 15کی کال پر پولیس نے اسے بازیاب کرایا،پولیس نے شہناز بی بی کی مدعیت میں صفدر کھوسہ
کے خلاف مقدمہ نمبر110/20زیر دفعہ 149-148-342-354کے تحت درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے،
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ