نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کا خطرہ: محکمہ اسکولز اور ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے

جماعت نہم کے امتحانات منسوخ، غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگا دی گئی، امیدواروں نے جلد باقی پرچہ جات جلد کروانے کا مطالبہ کر دیا

لاہور: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے بڑھتے خطرے سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں اور کسی قسم کی کھیلوں یا دیگر سرگرمیوں کا انعقاد بھی نہیں ہو گا۔

تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام جماعت نہم کے امتحانات ہو رہے تھے، رات گئے نوٹیفکیشن جاری ہوا کہ صبح ایجوکیشن، القرآن اور تاریخ پاکستان کے مضامین کے پرچے نہیں ہوں گے، طلبا نے متعلقہ امتحانی مراکز کا رخ کیا تو مایوسی ہوئی۔

صبح سویرے بچوں کو چھوڑنے آئے والدین کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جنہوں نے بورڈ انتظامیہ اور محکمہ ہائیرایجوکیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انکا کہنا تھا کہ اتنی دیر سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اگرپہلے کر دیتے تو پریشانی نہ ہوتی۔

اسکول و کالجز کو پانچ اپریل تک بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، اس دوران تمام ہاسٹلز بھی خالی کرائے جائیں گے۔

About The Author