نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

سندھ میں 13، بلوچستان میں 6، اسلام آباد میں 3 اور گلگلت بلتستان میں 3 کیسز سامنے آ چکے ہیں

اسلام آباد:  وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 34 گھنٹے کے دوران ابتک 78 نمونے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے بھجوائے گئے ہیں۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے شبے میں کل 609 تشخیصی نمونے حاصل کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں 13۔۔۔۔بلوچستان میں 6۔۔۔اسلام آباد میں 3 اور گلگلت بلتستان میں 3 کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔ کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔۔۔۔3 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔ صحت یاب ہونے والے تینوں افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

About The Author