کراچی: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شادی ہالز اور بڑے اجتماعات پر دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
کورونا کے وار کےخلاف حکومت سندھ نےسنجیدہ اقدامات لیے ہیں ۔
شہر میں شادی ہالزکی تعداد لگ بھگ 3ہزار ہے جبکہ پکوان سینٹرز بھی 4ہزار سے زائد ہیں۔جہاں شادی بیاہ کی بکنگ پہلے سے کرائی گئی تھی۔
شادی ہالز مالکان شدید پریشانی سے دوچار ہیں کہتے ہیں کہ حکومتی فیصلے سے اتفاق ہے لیکن بکنگ اور دیگر معاملات سے کیسے نمٹیں سمجھ نہیں آرہا۔
شادی بیاہ کارڈز کےکاروبار کرنےوالے بھی کسٹمرزکےآرڈرز منسوخی کی شکایت کررہے ہیں۔۔
اسٹیڈیم میں میچز، شادی بیاہ کے مواقع، بڑی اور پر ہجوم تقاریب کی دوہفتوں کیلئے معطلی وفاقی حکومت کی جانب سے کی گئی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے چائے خانے اور دیر تک کھلنے والے ہوٹلز کو سوا گیارہ بجے بند کرنے کے ساتھ دفع 144 نافذ کردی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب