دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جہلم میں 13 سالہ بچی کی شادی کی کوشش ناکام ؛ ملزمان گرفتار

زبردستی نکاح کروانے کے الزام پر پولیس نے بچی کے والد، دلہا اور دلہے کے والد سلیمان کو گرفتار کر لیا ہے

جہلم: 13 سالہ بچی کی شادی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

غیر آئینی طور پر کم عمر بچی کا زبردستی نکاح کروانے کے الزام پر پولیس نے بچی کے والد، دلہا اور دلہے کے والد سلیمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ نکاح خواں موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

About The Author