ڈیرہ غازیخان: قائم مقام ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سید موسی رضا کے مطابق معروف صوفی بزرگ حضرت سید احمد سلطان المعروف حضرت سخی سرور کے سالانہ عرس کی تقریبات کاروناوائرس کےخطرہ کےپیش نظر احتیاطی تدابیر کے تحت منسوخ کردی گئیں ہیں۔
جبکہ درگاہ پر لگنے والاچالیس روزہ میلہ کی تقریبات کوبھی غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ھے۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری نے دربار کوزائرین کےانخلا کےبعدمکمل طور پربند کردیا ہےاوردرگاہ کوجانے والےداخلی وخارجی راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا ھے۔
قائم مقام ڈپٹی کمشنر کے مطابق عرس کی تقریبات اورمیلہ کےانعقاد سےمتعلق نئی تاریخوں کااعلان صورتحال کومدنظررکھ کرکیاجائےگا۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ