دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات نے معمولات زندگی کو معطل کر کے رکھ دیا

حفاظتی اقدامات کی غرض سے حکومت نے شادی ہالز، بینکوئٹ ہالز اور مارکیز کو فوری بند کرنے کا حکم دے دیا جس کی وجہ سے شادیوں کی تقاریب ملتوی ہونے پر پکوان سینٹرز والے مشکلات کا شکار ہیں۔

پنجاب حکومت نے شادی کی تقاریب پر پابندی عائد کی تو پکوان سینٹرز والوں کو کھانوں کے آرڈرز فوری منسوخ کرنا پڑ گئے۔

بینڈ باجے بجیں گے نہ ہی باراتیں جائیں گی، موذی کرونا وائرس رکاوٹ بن گیا، زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنیوالے مشکل میں پھنس گئے۔

مالی نقصان پر پریشان پکوان سینٹرز کے مالکان کہتے ہیں کورونا کیخلاف حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار تو ہیں مگر حکمران ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے آسانیاں پیدا ہوں۔

About The Author