دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ اسمبلی اجلاس کے موقع پر کرونا وائرس کی مناسبت سے حفاظتی انتظامات

ارکان لابی اور انٹری گیٹ پر لگے سینیٹائزر کا استعمال کرتے نظر آئے۔کچھ ماسک پہن کر شریک ہوئے۔

کراچی:  سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغاز سراج درانی کی صدارت میں ہوا۔

کرونا وائرس کی مناسبت سے اسمبلی کی لابی اور انٹری گیٹ پر بھی سینٹائیزر مشینیں نصب کی گئی ہیں

اجلاس میں شرکت کےلئے آنے والے ارکان سینیٹائرز کا استعمال کرتے نظر آئے۔

متعدد ارکان نے منہ کو ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا۔

دوسری جانب اسمبلی کے عملے کےلئے کوئی حفاظتی انتظامات نظر نہیں آئے۔

سیکریٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ تھرمل تھرما میٹر بھی خرید لئے ہیں۔ کوشش ہے کہ اسمبلی اسٹاف کے لئے بھی مشینیں نصب کردی جائیں۔

اجلاس میں کرونا وائرس سے پوری قوم اور دنیا کو محفوظ رکھنے کی دعا کرائی گئی۔

گلبہار کراچی میں بلڈنگ گرنے سے جاں بحق ستائیس افراد،صحافی عزیز میمن،ونگ کمانڈر شہید نعمان اکرم ، سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے لئے بھی دعائے مغفرت کی گئی۔

ارکان نے مطالبہ کیا کہ غیرقانونی بلڈنگ تعمیر کرانے میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے ۔

رکن اسمبلی شہناز انصاری کے انتقال کی باعث روایت کے مطابق اجلاس ستائیس مارچ تک ملتوی کردیا گیا۔

About The Author