دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کے مزید 4 مشتبہ کیسز کلیئر قرار دے دئیے گئے

خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے 27 مشتبہ کیسز میں سے 24 کلیئر ہوچکے ہیں۔

پشاور: خیبر پختونخوا میں سامنے آنے والے کرونا کے 2 مشتبہ کیسز پولیس اینڈ سروسز ہسپتال پشاور، 1 ڈی ایچ کیو کوہاٹ اور 1 کے ٹی ایچ پشاور میں سامنے آیا تھا۔

جنہیں قومی ادارہ صحت نے نمونوں کے تجزیے کے بعد کلیئر قرار دے دیا۔

گزشتہ روز تورخم بارڈر سے پولیس اینڈ سروسز ہسپتال منتقل کیا جانے والا مشتبہ مریض بھی کلیئر قرار۔

خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے 27 مشتبہ کیسز میں سے 24 کلیئر ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سامنے آنے والے 3 مشتبہ کیسز کے نمونے تجزیے کے لیے این آئی ایچ کو بھیجے گئے ہیں۔

About The Author