دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیرتعلیم بلوچستان نے صوبے میں تعلیمی ادارے اکتیس مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کردیا

پاک افغان بارڈر کی بندش میں مزید ایک ہفتے تک توسیع کر دی گئی ہے۔

وزیرتعلیم بلوچستان نے صوبے میں تعلیمی ادارے اکتیس مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔۔ پاک افغان بارڈر کی بندش میں مزید ایک ہفتے تک توسیع کر دی گئی ہے۔

پاک افغان سرحد پر مسافروں کی اسکریننگ کے دوران ایک پاکستانی اور ایک افغان شہری میں کورونا وائرس کا شبہ ہوا ہے۔ افغان شہری کو اس کے ملک واپس بھیج دیا گیا ۔

ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو بورڈ کے اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرنے کی ہدایت کر دی۔۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔۔ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثرہ 31سالہ شخص کا تعلق شگر سے ہے۔۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بیس ہوگئی۔ دو شہری صحت یاب ہوچکے ہیں۔۔

صوبائی وزیرتعلیم سردار یار محمد رند نے بلوچستان میں تعلیمی ادارے اکتیس مارچ تک بندرکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پاک افغان بارڈر طورخم پر اسکرینگ کے دوران ایک پاکستانی اور ایک افغانی شہری میں کورونا وائرس کا شبہ ہوا۔ افغان شہری کو واپس افغانستان بھیج دیا گیا۔

پاکستانی شہری اصغر کو پشاور کے اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق حیات کے مطابق یکم فروری سے اب تک 2 لاکھ 81 ہزار 723 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

اداروں میں بائیومیٹرک حاضری ایک ماہ کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔۔ دوسری جانب ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو بورڈ کے اجلاس وڈیو کانفرنس کے ذریعے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

باچا خان ایئرپورٹ پشاور پر مقامی فلائٹس سے سفر کرنے والے مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی گئی ہے۔

About The Author