دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہباز تتلہ کیس میں اہم پیش رفت، گرفتار ایس ایس پی کی اہلیہ بھی شامل تفتیش

مفخر عدیل کو جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے سینٹر منتقل کر دیا گیا

شہباز تتلہ کیس میں اہم پیش رفت،،، گرفتار ایس ایس پی کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا،،، مفخر عدیل کو جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے سینٹر منتقل کر دیا گیا،،، پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے،،

سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے قتل کیس میں ایس ایس پی کی گرفتاری کے بعد تحقیقات میں تیزی،، مفخر عدیل کی اہلیہ سے بھی انوسٹی گیشن کا فیصلہ کر لیا گیا،موبائل کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مفخر کی بیوی کا بیان کیس میں انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا

گرفتار ملزم مفخر عدیل کو بکتر بند گاڑی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب کے روبرو پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے چودہ روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ

ملزم نے شہباز تتلہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، یہ اقرار بھی کیا کہ قتل کے بعد لاش کو تلف کر دیا،، ملزم سے آلہ قتل اور لاش برآمد کرنے کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے

عدالت نے دلائل سننے کے بعد مفخر عدیل کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا،، شہباز تتلہ کے وکیل نے تفتیش پر اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید حقائق سامنے آئیں گے
فرہاد علی شاہ، وکیل شہباز تتلہ

ریمانڈ کے بعد گرفتار ایس ایس پی مفخر عدیل کو سی آئی اے سینٹر منتقل کیا گیا ہے،

About The Author