وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کیوں کی؟
پیپلزپارٹی نے اپنے رکن اسمبلی غضنفر لنگاہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا، مسلم لیگ ن کے بڑوں کی بیٹھک بھی آج ہو گی۔۔۔
پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سید حسن مرتضی کی زیرصدارت ہوا، جس میں پارٹی رکن غضنفر لنگاہ کی وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات پر غور کیا گیا،،
ارکان نے رائے دی کہ ایم پی اے سے تحریری وضاحت لی جائے،، تاہم متفقہ طور پر غضنفر لنگاہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر اتفاق کیا،
اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب میں الگ سیکرٹریٹ کے اعلان کو یکسر مسترد کر دیا گیا، حسن مرتضی نے کہا کہ
سیکرٹریٹ کبھی بھی صوبے کا متبادل نہیں ہوا کرتا، گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رکن کے علاوہ لیگی ارکان نے بھی وزیراعلی سے ملاقات کی تھی،،
اس معاملے کا جائزہ لینے کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنماء بھی سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،