دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کھیر تھر پہاڑی سلسلے میں کالا کوٹ پہاڑ کیا ہے؟

اس مقام کے دلکش نظارے خوبصورت پہاڑ، پانی کے چشمے دیکھنے کے لیے ہندو یاتری اور سیاح بڑی تعداد میں یہاں کھینچے چلے آتے ہیں۔

جوہی تحصیل کے خوبصورت کھیرتھر پہاڑی سلسلے میں کالا کوٹ پہاڑ ایک ایسا مقام ہے جوکہ ہندوؤں کا ایک قدیم مقدس مقام ہے۔

اس مقام پر ایک ایسا درخت بھی موجود ہے جس کو پیپرا سل کے نام سے پکارا جاتاہے۔

اس مقام کے دلکش نظارے خوبصورت پہاڑ، پانی کے چشمے دیکھنے کے لیے ہندو یاتری اور سیاح بڑی تعداد میں یہاں کھینچے چلے آتے ہیں۔

قدیم زمانےمیں ہندو یاتری اس مقام پر مختلف تہواراور میلے بھی منعقد کرتے تھے۔ اس مقام کو پیپرا سل کے نام سے پکارتے تھے۔

یہ قدیمی مقام خوبصورت چشموں اور نظاروں کی وجہ سے منفرد سیاحتی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس مقام پر ایک پیپل کا درخت بھی موجود ہے۔

دشوار گزار کٹھن راستوں کہ باوجود ہندو مذہب کے لوگ اپنی مرادیں پانے کےلیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

ہندو یاتری، سیاح سمیت مقامی لوگ بھی یہاں آتے رہتے ہیں۔

کالا کوٹ پہاڑ پر قدیم زمانے کی گرل اور نقش نگاری کا خوبصورت کام  بھی ںظر آتا ہے۔

About The Author