جون 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں نایاب سفید زرافے کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا

دو سفید زرافوں کے غیر قانونی شکار کے بعد ایک نر زرافہ باقی بچا ہے۔

افریقہ وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے مطابق تیس سال میں زرافوں کی چالیس فیصد آبادی ختم ہو چکی ہے۔ نایاب سفید زرافے کی نسل دنیا سے ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی۔

کینیا میں غیر قانونی شکار کرنے والوں نے دو سفید زرافوں کو مار دیا جس کے بعد دنیا بھر میں اب صرف ایک سفید زرافہ باقی بچا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں زرافوں کو آخری بار تین مہینے پہلے دیکھا گیا تھا۔ شکار ہونے والے زرافوں کی باقیات شمال مشرقی کینیا کی گاریسا کاؤنٹی سے برآمد کر لی گئیں۔

کینیا وائلڈ لائف سوسائٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو ہزار سترہ میں سفید زرافوں کی تصاویر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں نایاب نسل کے ان زرافوں کی دھوم مچ گئی تھی۔

افریقہ وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے مطابق 30 سال میں زرافوں کی 40 فیصد آبادی ختم ہو چکی ہے۔

1985 میں ان کی آبادی ایک لاکھ 55 ہزار تھی جو 2015 میں 97 ہزار رہ گئی تھی۔

%d bloggers like this: