مئی 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوٹ ادو: میونسپل کمیٹی کے ملازمین وعدہ وفا نہ ہونے پر پھٹ پڑے

ملازمین نے 4 کروڑ کی گرانٹ سے تنخواہیں نہ دینے پر افسران کے خلاف احتجاج

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

میونسپل کمیٹی کے ملازمین وعدہ وفا نہ ہونے پر پھٹ پڑے، ملازمین نے 4 کروڑ کی گرانٹ سے تنخواہیں نہ دینے پر افسران کے خلاف احتجاج،کام بند کرکے ہڑتال کردی، یونین کے عہدیداروں نے تنخواہوں کی ادائیگی تک ہڑتال رکھنے کی دھمکی دے دی ،

اس بارے تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے 400 سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کے بقایا جات عرصہ 5 سال سے ادا نہ کیے گئے آئے روز کے وعدے اور کروڑوں کے فنڈز بھی ملازمین کے مسائل کو کم کرنے میں فائدہ مند نہیں ہوئے،

ایک سال قبل ساڑھے دس کروڑ کی خصوصی گرانٹ تنخواہوں کی ادائیگی کی بجائے دیگر کاموں پر خرچ کردی گئی گزشتہ دنوں ایم پی اے اشرف خان رند نے مزید 4 کروڑ کی خصوصی گرانٹ سے ملازمین کے بقایا جات

اور تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ کیا جو وفا نہ ہوسکا جس پر میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے ہڑتال کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ملازمین کا کہنا تھا تین پنشن دے دی گئی جبکہ تین تنخواہوں کا وعدہ کیا ووچر بنوائے پر معمول کے مطابق ایک تنخواہ ادا کی گئی،

ملازمین یونین کے صدر کا کہنا تھا مزدوروں کے گھروں میں فاقے پڑ گئے 7 سے 9 ماہ کی تنخواہیں بقایاجات ہیں ایم پی اے نے وعدہ کیا

جو افسران نے نظر انداز کرتے ہوئے پورا نہ کیا،ملازمین نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے بقایا جات کی ادائیگی تک ہڑتال جاری رکھتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی ملازمین نے اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

%d bloggers like this: