دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں اسکولوں کی چھٹیاں آگے نہیں بڑھیں گی

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کرونا وائرس سے متعلق صورت حال کنٹرول میں ہے

کراچی میں اسکولوں کی چھٹیاں آگے نہیں بڑھیں گی ، پی ایس ایل میچز بھی کہیں اور منتقل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،،

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کرونا وائرس سے متعلق صورت حال کنٹرول میں ہے،صورتحال زیادہ بگڑی تو اس کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔

پی ایس ایل میچز کراچی سے منتقل کرنے کی تجویز زیرغور نہیں، ترجمان سندھ حکومت نے وضاحت کردی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچز کے حوالے سے وزارت صحت نے کوئی سفارش نہیں کی۔

سندھ میں اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس ہوتا ہے۔

کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔

کرونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج بھی ہوچکا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صورتحال زیادہ بگڑی تو اس کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔

دوسری طرف پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز سے متعلق حکومتی تجویز پر عمل کریں گے۔

ترجمان کے مطابق پی سی بی کے اعلیٰ حکام سندھ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

About The Author