شہباز تتلہ اغواء کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی،،، ذرائع کے مطابق پولیس نے لاپتہ ایس ایس پی مفخر عدیل کو حراست میں لے لیا،
سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے اغواء اور ایس ایس پی کی پراسرار گمشدگی کا معاملہ،،، ذرائع کا کہنا ہے کہ مفخر عدیل کو گلگت بلتستان سے حراست میں لے لیا گیا اور انہیں لاہور منتقل کیا جا رہا ہے
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی نے مبینہ طور پر شہباز تتلہ کو قتل کیا اور اس کی لاش ڈرم میں ڈال کر روہی نالے میں پھینکی، پولیس کے جانب سے مفخر عدیل کی گرفتاری کو تاحال سامنے نہیں لایا گیا
سی سی پی او لاہورذوالفقار حمید نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ابھی تک شہباز تتلہ کیس میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی جیسے کچھ ہوگا ہم میڈیا سے شیئر کریں گے
پولیس ذرائع کے مطابق مفخر عدیل کا دوست اسد بھٹی اور ملازم عرفان زیر حراست میں ہیں، جنہوں نے شہباز تتلہ کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، جس کے بعد شواہد جمع کرنے کیلئے فیصل ٹائون میں کرائے کے گھر میں کھدائی بھی کی گئی، شہباز تتلہ کے اغوا کا مقدمہ سات فروری کو درج ہوا اور گیارہ فروری کو مفخر عدیل غائب ہو گئے تھےْ
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،