نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: معروف مجسمہ ساز نے قائد اعظم محمد علی جناح کا سب سے بڑا مجسمہ تیار کرکے قومی ریکارڈ قائم کرلیا

قائد اعظم محمد علی جناح کا 12 فٹ اونچا مجسمہ۔ جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لے۔

کراچی: 12 فٹ اونچا مجسمہ ایک سال کے عرصے میں 25 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا۔

مجسمہ ساز کہتے ہیں کہ تھری ڈی مجسمہ یوم پاکستان پر پاکستانیوں کے لیے تحفہ ہوگا۔

کراچی کے معروف مجسمہ ساز عاصم مرزا نے ایک سال کی محنت کے بعد فائبر سے اس مجسمے کو تیار کیا ہے۔ مجسمے کی تیاری پر 25 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے والے مجسمہ ساز کہتے ہیں کہ 20 سال کے تجربے کے بعد بچپن کی خواہش کی تکمیل ہوئی۔

مجسمہ کی تیاری سے قبل قائد اعظم کی زندگی پر تحقیق بھی کی گئی ہے۔۔ یوم پاکستان پر مجسمہ پاکستان کے عوام کے لیے منفرد تحفہ ہوگا۔۔

مجسمہ سازی کے فن کے ماہر عاصم مرزا اس سے قبل بھی قابل دید مجسمات تخلیق کرچکے ہیں ۔

About The Author