مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

112ممالک میں 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص

چین میں کرونا وائرس نے مزید سترہ افراد کی جان لے لی۔ جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین ہزار ایک سو چالیس ہوگئی۔ اسّی ہزار نو سو چوبیس افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مشتبہ مریضوں کی تعداد تین سو انچاس ہے۔ کرونا وائرس سے متاثرہ انسٹھ ہزار نو سو بیاسی افراد صحت یاب ہو چکے ہیں،، کرونا پھیلنے کے بعد پہلی بار چینی صدر شی جن پنگ ووہان صوبے کا دورہ کرنے پہنچ گئے ،چینی صدر ووہان میں وبا پر قابو پانے کی کوششوں کا جائزہ لیں گے، اس دوران چینی صدر میڈیکل ڈاکٹرز اور دیگر عملے سے بھی ملاقات کریں گے،

دنیا کے ایک سو بارہ ممالک میں ایک لاکھ چودہ ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی، کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار ہو گئی،

اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد چار سو تریسٹھ ہوگئی، اطالوی وزیراعظم نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی، اٹلی میں عوامی اجتماعات اور سفرپر پابندی لگا دی گئی،

چین میں کرونا وائرس نے مزید سترہ افراد کی جان لے لی۔ جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین ہزار ایک سو چالیس ہوگئی۔

اسّی ہزار نو سو چوبیس افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مشتبہ مریضوں کی تعداد تین سو انچاس ہے۔ کرونا وائرس سے متاثرہ انسٹھ ہزار نو سو بیاسی افراد صحت یاب ہو چکے ہیں،،

کرونا پھیلنے کے بعد پہلی بار چینی صدر شی جن پنگ ووہان صوبے کا دورہ کرنے پہنچ گئے ،

چینی صدر ووہان میں وبا پر قابو پانے کی کوششوں کا جائزہ لیں گے، اس دوران چینی صدر میڈیکل ڈاکٹرز اور دیگر عملے سے بھی ملاقات کریں گے،

کرونا وائرس کے باعث ایران میں دو سوسینتیس، امریکہ میں بائیس، جاپان میں پہلی ہلاکت اوراسپین میں تیس افراد کرونا وائرس کے باعث جان سے گئے ،،،

ایران نے ستر ہزار قیدیوں کو رہا کردیا، یو اے ای میں سنٹرل بورڈ کے امتحانات میں طالب علموں کو ماسک پہن کر آنے کی ہدایت کردی گئی،

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کرونا وائرس کی روک کے لئے عالمی ادارہ صحت کو ایک کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا۔

دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ 63 ہزار مریض صحت یاب ہوگئے۔

%d bloggers like this: