دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 اننت ناگ میں آرمی کیمپ کے اندر دھماکے میں 2 مزدور ہلاک ، 2 زخمی

دھماکے کے وقت 5 مزدور فوج کے 21 ایف اے ڈی کیمپ کے اندر کام کر رہے تھے

۹ مارچ 2020

سرینگر: ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں اچبل کے علاقے کھندرو میں پیر کے روز آرمی کیمپ کے اندر پراسرار دھماکے میں دو مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جب یہ دھماکہ ہوا تو یہ پانچ مزدور فوج کے 21 ایف اے ڈی کیمپ کے اندر کام کر رہے تھے۔ دھماکے میں دو مزدور شدید زخمی ہوئے جبکہ دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ایم آئی سنٹر(ملٹری ہیلتھ سنٹر)پہنچایا گیا جہاں دو شدید زخمی افراد گلزار احمد خان اور فیاض احمد بھٹ دم توڑ گئے۔

آپریشن کے بعد ، ایم آئی کے ڈاکٹروں نے دیگر دو زخمیوں کو خصوصی علاج کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی)اننت ناگ بجھوادیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جی ایم سی کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ وہاں اب تک دو زخمی افراد فدا حسین ولد سید محمد ولد گوپال پورہ اور شبیر احمد ولد محمد انور خان گوپال پورہ آئے ہیں۔

About The Author