مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پونچھ: لائن آف کنٹرول پر ذہنی معذورپاکستانی نوجوان گرفتار

نوجوان نکیال کو ٹلی پاکستا ن کا رہنے والا ہے۔ اس کا نام فریاد علی  ہے

9 مارچ 2020

پونچھ،: ساوتھ ایشین وائرکے مطابق پونچھ بھارتی فوج نے بالاکوٹ لائن آف کنٹرول کے پاکستانی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جو لائن آف کنٹرول پارکر کے ہندوستانی حدود میں آگیاتھا۔

پو لیس کے اعلی افسر نے اس واقع کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ فوج نے بالاکوٹ فاورڈ علاقہ سے اتوار رات کودیر گئے ایک پا کستانی باشندے کو حر است میں لیا ہے جو کہ لائن آف کنٹرول کو کراس کر کے بھارتی حدود میں آ گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بیس سالہ نو جوان فریاد علی ولد چودھری نثار علی ابھی فوج کے پاس ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

نوجوان نکیال کو ٹلی پاکستا ن کا رہنے والا ہے۔ اس کا نام فریاد علی  ہے اور وہ ذہنی طور پر معذور بتایا جاتا ہے

%d bloggers like this: