9 مارچ 2020
وفاقی دارالحکومت میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عورت مارچ کے شرکا پر پتھراؤ، سڑکیں بند اور پولیس اہلکاروں کو دھکے دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ تھانہ کوہسار میں سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضٰی چانڈیو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گذشتہ روز پولی کلینک کے پاس لاؤڈ سپیکر پر عورت مارچ کے شرکا کے احساسات مجروح کیے گئے۔
منتشر ہونے کا کہنے پر شرکا مشتعل ہوئے، پولیس اہلکاروں کو دھکے دے کر قناعتیں ہٹا دیں، منتظمین و مظاہرین نے روڈ کو عوام کے لئے بلاک کیا، جبکہ عورت مارچ کے شرکا پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روزعورت مارچ کے دوران مخالفین کی جانب سے پتھراؤ سے چند افراد زخمی ہوئے تھے۔
حملہ تقریباً شام 5 بج کر 20 منٹ پر کیا گیا تھا جس میں مشتعل افراد نے مارچ کے شرکا پر اینٹیں اور پتھر پھینکے تھے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،