دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں شوہر کے ظلم کا شکار ہونے والی کرن کا مرنے سے پہلے کا ویڈیو بیان منظر عام پر آ گیا

خاوند نے ڈنڈوں اور پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا

9 مارچ 2020

لاہور: ہربنس پورہ میں پانچ روز پہلے کرن نامی خاتون، شوہر کے جبر و ستم کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئی۔

کرن نے اپنی موت سے پہلے ملزم کامران کی جانب سے ڈھائے جانیوالے مظالم کو ایک وڈیو میں بیان کیا۔

کرن کی تشدد کے بعد حالت تشویش ناک ہونے پر سسرالیوں نے ہی اس کو سروسز اسپتال منتقل کیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس نے کرن کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کامران کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق اب تک کرن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

About The Author