دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

09مارچ2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل )

تحریک لبیک کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار حلقہ این اے 167 سید مزمل شاہ بھی تحریک انصاف کے صوبائی وزیر میاں شوکت علی کے لالیکا گروپ میں شامل ہوگئے . میاں فیض رسول لالیکا سے ملاقات کے بعد گروپ میں باقاعدہ ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا.

انتخابات میں دس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے. تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر عشر و زکواۃ میاں شوکت علی لالیکا گروپ میں آئے روز متعدد شخصیات اور دھڑے شمولیت اختیار کرنے لگے ہیں میاں اعظم خاں عاکوکا کے فوری بعد تحریک لبیک کے ٹکٹ ہولڈر سید مزمل شاہ نے بھی

سابق چیئرمین اور پی ٹی آئی رہنما میاں فیض رسول لالیکا سے ملاقات کے بعد اپنے سرکردہ ساتھیوں کے ہمراہ لالیکا گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے. صوبائی وزیر کے نمائندہ خاص اور پی ٹی آئی رہنما میاں فیض رسول لالیکا نے بہاولنگر یم بیکرز پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

عوام دوست پالیسیوں کے باعث آئے روز دھڑے اور شخصیات لالیکا گروپ میں شمولیت اختیار کررہے ہیں. مرنا، جینا عوام کے ساتھ ہے علاقے کی محرومیوں اور بنیادی سہولیات کا ادراک ہے.

میونسپل کمیٹی حدود کے مسائل ہوں یا دیہی علاقہ جات میں شکایات ہر ایک پر نظر ہے. مقامی صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کی گرانٹ سے قاسمکا روڑ کی تعمیر، مٹی رویہ تا پاکپتن روڑ کی تعمیر سمیت بہاولنگر اور منچن آباد کے لئے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھاری گرانٹ کے حصول کے لئے کوشاں ہیں.

انہوں نے کہا زچہ بچہ ہسپتال ہو یا دیگر منصوبہ جات عوام کو مایوس نہیں کریں گے. تحریک انصاف دوبارہ بھی کامیابی حاصل کرے گی.

اس موقع پر میاں فیض رسول لالیکا نے لوگوں کے متعدد مسائل اور شکایات کو بذریعہ فون پر حل کروایا. میاں فیض رسول لالیکا کے ہمراہ ملک عبداللہ، خالد پراچہ، شیخ محمد ارشد ودیگر بھی موجود تھے.


بہاولنگر

بہاول نگر کی تحصیل ہیڈکوارٹرفورٹ عباس میں فری آئی کیمپ الخدمت فاونڈیشن پاکستان تحصیل فورٹ عباس کی طرف سے فورٹ عباس پولی کلینک کے تعاون سے فری ائی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

جس میں مایہ ناز آئی سرجن ڈاکٹر علی اکبر احسان( ایف سی پی ایس آئی سرجری ) نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 130 سے زائد آنکھوں کے مریضوں کا معائینہ کیا

اور فری ادویات بھی دی گئی کیمپ صبح 10 بجے شروع ہوا وقفہ نماز جمعہ کے بعد 4 بجے تک جاری رہا یہ کیمپ جدید ترین آئی ایکیوپمنٹ سے مزین تھا

جس میں نظر کے جملہ مسائل کی تشخیص کی سہولت موجود تھی -کیمپ کے انتظامات کی ذمہ داری الخدمت فاونڈیشن کی مقامی ٹیم بلخصوص مظہر الحق صدر تحصیل فورٹ عباس ارشادالحق

جنرل سکریٹری تحصیل فورٹ عباس شیخ ذیشان نائب صدر تحصیل فورٹ عباس ضلعی جنرل سیکریٹری جناب عمرفاروق عاصم اورفوجی شرافت علی صدر الخدمت کچی والہ فوجی اشرف علی باٹھ نے نبھائی


بہاولنگر

ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر ضلع پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاؤن اے کٹیگری کا اشتہاری مجرم سمیت بھاری مقدار میں شراب ،گیس ریفلنگ آلات،اسلحہ،قمار بازی کاسامان بھی برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کے احکامات کی روشنی میں ضلع پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی گئی۔ تھانہ صدر بہاولنگر پولیس نے اشتہاری مجرم کے خلاف سب انسپکٹر شاہد حمید کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے فیاض احمد کو پسٹل 30 بور سمیت گرفتار کرکے پابند سلاسل کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا۔

تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر ،منچن آباد ،گھمنڈ پور،تخت محل ،سٹی ہارون آباد اور تھانہ صدر بہاولنگر پولیس نے بھاری تعداد میں شراب برآمد کرتے ہوئے ملزمان اقبال اور سلطان، شہباز ،فیاض،علی رضا ،اجمل ،اللہ دتہ ،لیاقت اور شوکت کو گرفتار کرلیا۔کریک ڈاؤن کےدوران 448 لیٹر شراب اور 30 لیٹرکچی شراب ، آلات کشید

اور چالو بھٹیاں برآمد کی گئی۔ ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔اسی طرح منچن آباد پولیس نے چھ پیتاں سے ملزم اکرم سے رپیٹر 12 بور برآمد کی اور جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میکلوڈ گنج اور مدرسہ پولیس نے مطلوب احمد وغیرہ پانچ ملزمان،

مدرسہ پولیس نے خضر حیات وغیرہ 4ملزمان کو گرفتار کیا،اسی طرح میکلوڈ گنج پولیس نے گیس ریفلنگ جیسے خطرناک عمل کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران علی،امیر حمزہ اور اعظم کو گرفتار کرکے آلات گیس ری فلنگ قبضہ پولیس میں لیکر مقدمات کا اندراج کرتے ہوئےمزمان کو پابند سلاسل کردیا،

ڈی پی او قدوس بیگ نے ہدایت کی ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری و جانفشانی سے سرانجام دے،

تاکہ ضلع کو کرائم فری زون بنایا جاسکے اس حوالے سے پولیس آفیسر و ملازمین اہم اور مثالی کردار ادا کرسکتے ہیں

ہاوس اسٹیشن آفیسر اپنی حدود میں گشت کا دورانیہ بڑھاتے ہوئے جرائم کی روک تھام عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں عوامی تعاون اور آگاہی کے ذریعے پولیس افسران معاشرتی برائیوں کے خاتمے کو بھی یقینی بنائیں۔.

About The Author