مئی 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

09مارچ2020:آج ضلع ڈیرہ غازی میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ قومیں تعلیم کے ذریعے ترقی کرتی ہیں اور محنت ہی کامیابی کا زینہ ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تعلیم اور صحت پر زیادہ فوکس ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی خان آرٹ کونسل میں نجی سکول کی نتائج اور سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ

بچوں میں ذہانت اور صلاحیت کی کوئی کمی نہیں،صلاحتیوں میں نکھار کیلئے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کیلئے ماحول پیدا کیا جائے۔

والدین بچوں کے مستقبل پر کڑی نظر رکھیں تب جاکر یہ معاشرے میں سر اٹھا کر جی سکتے ہیں اور ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔اس موقع پرتعلیمی سکالراختر عباس،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر حسین میاں،

واحد بخش مخلص اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں پہلی کلاس سے لے کر دسویں کلاس تک کے بچوں نے اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کیا

اور حاضرین سے بے پناہ داد بھی وصول کی تقریب کے مہمانان گرامی نے پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات،ٹیچرز اور سٹاف میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

اس موقع پرطلبا و طالبات سمیت والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان :

رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ 8 مارچ حیاء اور پاکیزگی کا دن ہے لیکن بد قسمتی سے اس دن کو غلط مقاصد کیلئے استعمال کیا جانے لگا ہے۔

عالمی یوم خواتین کا مقصد حقوق نسواں کو اجاگر کرنا ہے دین اسلام نے سب سے پہلے خواتین کو حقوق دئیے۔اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے دین اور دنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے

انہوں نے یہ بات دارالامان ڈیرہ غازی خان میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی اور منیجر ورکنگ ویمن ہاسٹل انیسہ فاطمہ نے کہا کہ خواتین کو اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی ہونی چاہئے۔

دین اسلام اور قانون کے اندر رہتے ہوئے حقوق کے دفاع کیلئے آواز بلند کرنے ہوگی۔اس موقع پر دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔


ڈیرہ غازیخان :

ماڈل ٹاؤن ڈی جی خان میں ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات سردار غلام عباس گورچانی نے ماد ر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی91ویں سالگرہ کا کیک کاٹا جس میں پارٹی کے ورکرز ملک فیروز،

فوجی مشتاق دیگر پارٹی ورکرز نے شرکت کی، سردار غلام عباس گورچانی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جس طرح اس ملک کی خاطر بے مثال قربانیاں دیں

اس ملک کو مضبوط کیا اور پوری اسلامی دنیا میں شعور دیا، بیگم نصرت بھٹو نے لانگ مارچ کی جس میں قذافی اسٹیڈیم میں جنرل ضیاء کی آمریت سے ان کا سر پھٹ گیا، صعوبتیں برداشت کیں،

پیپلز پارٹی کو بیگم نصرت بھٹو صاحبہ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ساتھ ملا کر سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔

جس کے بعد دو مرتبہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو وزیرا عظم پاکستان بنیں آج بھٹو خاندان سے بینظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو پاکستان کی سیاسی دوڑ میں شامل ہیں۔

پاکستان عوام سمجھتی ہے کہ جو ملک میں مہنگائی بیروزگاری اور لاکھوں مزدور لوگوں کو تبدیلی گورنمنٹ نے بیروزگار کیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ ہم مسلمان اپنے اسلاف کی میراث سنبھال نہیں سکے ہماری روشن روایات غیروں نے اپنا لی ہیں

ہمیں اپنے طرز عمل میں مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں مختلف تعلیم اداروں کے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ

ہمیں قدامت پر ست کہنے والے بھول جاتے ہیں کہ تہذیب اور علوم و فنون میں ہم سب سے آگے تھے ہمارے ادارے ملتان سے غرناطہ تک پھیلے ہوئے تھے، بخارا،

سمر قند، تاشفند، اور بغداد علم اور تہذیب کے مراکز ھے،مصر، قاہرہ، سکندریہ، قرطبہ، غرناطہ، مراکش میں فلسفہ، طب، اور ریاضی کی یونیورسٹیاں تھیں ہم آج بھی عہد اقدرکو آواز دیں

تو دنیا کو تسخیر کر سکتے ہیں انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ و ہ جدید علوم سیکھیں کہ پاکستان نے ہمیشہ قائم رہنا ہے اور ترقی کرنی ہے اور اس حوالے سے نوجوان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

پولیس تھانہ شاہصدر دین کی کاروائی 3 سال سے مفرور Aکیٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار،ترجمان پولیس کے مطابق مجرم اشتہاری پولیس تھانہ شاہصدر دین کو قتل جیسے سگین مقدمہ میں مطلوب تھا

مجرم اشتہاری خلیل ولد محمد رمضان قوم دستی نے غلام عباس کو رقبہ کے تنازعہ پر سال 2017 میں قتل کر دیا تھا۔

گرفتار ہونے والے مجرم اشتہاری سے مزید تفتیش جاری ہے ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین دانش علی کا کہنا تھا کہ

جرائم پیشہ عناصر کے ناپاک ارادوں کا ناکام بنایا جا رہا ہے ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔


ڈیرہ غازیخان :

کرونا وائرس کے مریض ہمارے مسلمان بھائی اور ہمدردی کے مستحق ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ڈیرہ غازی خان کی اتنی بڑی آبادی کو بھی اس بیماری سے محفوظ رکھنا

حکومت کے فرائض میں شامل ہے۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ

کرونا وائرس کے سات سو مریضوں کو بغیرکسی حفاظتی اقدامات کے ڈیرہ غازی خان شفٹ کرنا ڈیرہ کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے کرونا وائرس کے ان مریضوں کو بلوچستان کے کسی کم آبادی والے ہسپتال میں رکھا جائے

اور وہی پر ان کا سنٹر بنایا جائے ڈیرہ غازی خان میں پہلے ہی اٹامک انرجی کی وجہ سے بیماریوں کی تعداد زیادہ ہے ڈیرہ غازی خان کی عوام میں بیماری سے لڑنے کی مزاحمت بہت کم ہے

سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری طور پر کرونا وائرس کے ان مریضوں کو

کسی اور کم آبادی والے علاقے میں رکھا جائے اور ان کے لیے پہلے جدید ہسپتال بنایا جائے۔


ڈیرہ غازیخان :

سرکاری ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کریں گے یوٹیلیٹی الاؤنس جملہ سرکاری ملازمین کو دیں گروپ انشورنس ریٹائر منٹ پر ادا کی جائے وفاقی و صوبائی ملازمین کو یکساں مراعات حاضر سروس و ریٹائر ملازمین کے مسائل بروقت حل کیے جائیں

سٹینو گرافر ز،ڈرائیور ز اور درجہ چہارم کے ملازمین کے مطالبات پر بھی حکومت توجہ دے سیکرٹری یونین کونسل،

پیرا میڈیکل سٹاف،اساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت جملہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سرفراز اللہ والا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ

سرکاری ملازمین کے حقوق و عزت نفس کی بحالی کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے جملہ سرکاری ملازمین آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں

سرکاری ملازمین کو ان کے حقوق دلوا کر دم لیں گے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کے احتجاجی شیڈول پر بھرپور عمل کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان :

ملک کا معاشی طور پر دیوالیہ نکل چکا ہے عمران خان کو کرکٹ کھیلنے اور حکومت چلانے میں فرق نظر آ گیا ہے حکومت کی نااہلی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار دوست محمد خان کھوسہ نے شہزادہ سلطان ٹاؤن میں عنصر عباس گا ڈ ی کی طرف سے اپنے ا عزاز میں دیے گئے ظہرانہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر امین خان گا ڈ ی،صدیق خان گا ڈ ی،رستم خان گا ڈ ی،سلیم خان گا ڈ ی،انجینئر سجاد،احسان اعوان،

ڈاکٹر گلزار،سیف اللہ بزدار،قصیر عباس جگنو،امیر بخش گا ڈ ی،حبیب اللہ بزدار،خلیل خان کورئی،علی کورئی،شیخ جہانگیر و دیگر بھی موجود تھے۔

سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہا کہ پاکستانی عوام تاریخ کی بدترین مہنگائی کا سامنا کر رہی ہے جب کہ حکمران طبقہ کو حماقتوں سے فرصت نہیں عمران خان کو تمام حقائق تسلیم کرنا پڑ رہے ہیں

کرکٹ میں سلیکشن اور میچ فکسنگ ہوتی ہے جس کا عمران خان کو کافی تجربہ ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی موجودہ حکومت کے جانے سے ہی ختم ہو گی

اس جیسی حکومت پہلے آئی نہ آئندہ آئیگی مہنگائی کا مسلا کسی پر الزام لگانے سے حل نہیں ہو گا اسے کنٹرول کرنا وفاقی حکومت کی زمداری ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ملک بھر طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈویژنل آفس احساس کفالت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈیرہ غازیخان میں بینظیر انکم سپورٹ آفس میں ایک تقریب کا اہتمال کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی درجنوں خواتین نے شرکت کی

اس موقع ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن زنانہ میڈم شائستہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ

خواتین ہمارے معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور ہمارے مذہب میں بھی خواتین کو ایک خاص حیثیت دی گئی ہے جس طرح مردحضرات اپنے گھر کو چلانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں

ویسے ہی گھروں میں خانہ داری کے ساتھ ساتھ گھر کو چلانے اور بچوں کی بہتر پرورش میں ایک خاتون اپنے دن رات صرف کرکے ان کی بہتر پرورش میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں

اور معاشرے میں وجود زن کے بغیر کوئی بھی چیز ناممکن ہے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک ظفر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

خواتین کا کردار ہمارے معاشرے میں اہم رول ہے ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہمیں اپنے معاشرے میں رہنے والی خواتین کے حقوق اور ہر شعبہ میں ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

تقریب میں نعمان قادر چوہان اسسٹنٹ ڈائیریکٹر سدرہ صفدرمیڈیم عاصمہ اسسٹنٹ کمپلینٹ وحید عباس اسنٹنٹ کمپلینٹ وسیم انوراور دیگر نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان :

ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ طارق حمید بھٹی نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات مستقبل کے معمار ہیں جنہوں نے آگے بڑھ کر ملک و قوم کی نہ صرف خدمت کرنی ہے

بلکہ اس وطن کو ترقی کی راہ پر گامزن بھی کرنا ہے انہیں معیاری اور بہتر امتحانی ماحول کے ساتھ ساتھ بہترین نتائج فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے

یہ بات انہوں نے گذشتہ روز ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے دورہ کے موقع پر تجد ید شدہ چیئر مین آفس اور کمیٹی روم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ

بورڈ ملازمین راؤنڈ دی کلاک اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں کیونکہ طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ یہ بورڈ ملازمین کا بھی امتحان ہوتا ہے

کیونکہ میرٹ پر معیاری، ٹرانسپیرنٹ اور بروقت امتحان کا انعقاد کرانا اور اسکے نتائج دینا بھی کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا انہیں بھی اچھا ماحول دینے کے خواہاں ہیں

اس موقع پر انہوں نے بورڈ کی جانب سے طلبہ و طالبات کو دی جانیوالی سہولیات کے حوالے قائم سہولت مرکز، اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ملازمین سے طریقہ کار اور سہولیات بارے دریافت کیا

مثبت اور تسلی بخش جواب پر انہوں نے بورڈ انتظامات کو احسن انداز میں چلانے پر چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا، سیکرٹری بورڈ عبدالوحید قیصرانی، کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن کی خدمات کو سراہا اس موقع پر

ممبران بورڈ،مدثر مقبول، راشدہ ثقلین،ارشد قریشی، حق نواز قیصرانی، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے محمد ندیم سہیل، صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ظفر اقبال کھوسہ، جنرل سیکرٹری محمد بلال جوئیہ،

ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین، آڈٹ آفیسر اکرام اللہ، سعید اقبال، سجاد حسین سرکانی، انور شاہین، احمد علی قریشی و دیگر ملازمین انکے ہمراہ موجود تھے۔

تجدید شدہ چیئر مین آفس اور کمیٹی روم کے افتتاح کے بعد بورڈہذا اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔


ڈیرہ غازیخان :

کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ امتحان میٹرک 2020سالانہ کے دوران سپر وائزری سٹاف اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کی صورت میں اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا جائے گا

جس سے محکمانہ کاروائی ہو سکتی ہے امتحانی عمل پر امن اور اچھے انداز میں منعقد ہو رہے ہیں یہ بات انہوں نے سنانواں ، کوٹ ادو ، مانہ احمدانی ، جام پور میں قائم امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کے بعد اپنے آفس میں روزانہ کی بنیاد پر امتحانی صورتحال بارتے تفصیلات بتاتے ہوئے کہی

انہوں نے بتایا کہ7مارچ کو اسلامیات لازمی اور اخلاقیات دو مضامین کے پرچہ لیے گئے جس میں کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی نہ ہوئی الحمد اللہ چیئر پرسن کی نگرانی میں امتحان پر امن منعقد ہو رہے ہیں

جس کے لیے تمام موبائل اسکواڈ مختلف امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ بھی کر رہے ہیں اور بورڈ ملازمین بھی بطور اسپیشل انسپکٹر امتحانی مراکز کا جائزہ لے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ بوٹی مافیا کی ہر صورت حوصلہ شکنی ہوگی اور محنتی اور ذہین طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی ہوگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ

بورڈ کی جانب سے امتحانی عمل کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے سپر وائزری سٹاف کی ڈیوٹی لگائی تھی جنہوں نے انکار کیا اور ڈیوٹی لگنے کے باوجود ڈیوٹی نہیں دی انکے خلاف اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا جائے گا اور سخت ایکشن بھی لیا جا سکتا ہے ۔


ڈیرہ غازیخان :

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام تکریم نسواں مارچ کا انعقاد کیا گیا،جو ریلو ے روڈ دفتر جماعت اسلامی سے مشرف چوک پر تک نکالا گیا،مارچ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،شرکاءنے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،

مارچ کے شرکاءسے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ضلعی ناظمہ شہناز فیض ،تحصیل ناظمہ فرحت بزدار،اور شکیلہ عثمان ،راشدہ نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا

ناکامیوں سے دوچار ہے مغربی معاشرہ دم کٹی لومڑی کی طرح پوری دنیا کو دم کٹا بنا کر معاشروں کو گمراہی،بے حیائی اور بے راہ روی کے راستے پر ڈال رہے ہیں

پاک دامنی عورت کا اصل زیور ہے ،بہترین مائیں بہترین قوم،عورت سٹرکوں کی نہیں نسلوں کی تعمیر کرتی ہے ،دین و اقدار کی حامل تعلیم یافتہ عورت اپنے خاندان ،سو سائٹی اور قوم کو دلدل سے نکالنے اور باوقار شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنا عظیم کردار ادا کر سکتی ہے ۔

مغربی طاقتیں مختلف سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور معاشی ہتھیاروں کے ذریعہ ہمارے خاندانی نظام کے تارہ پود بکھیرنے کیلئے حملہ آور ہیںقوموں کی عزت”عورت کی عزت“ میں ہے مضبوط عورت ، مضبوط خاندان مضبوط قوم ،انسانی تہذیب کی ابتداءخاندان سے ہوئی

خاندان کا قیم انسانی فطرت کے عین مطابق ،خاندان تہذیب و تمن کی بنیادی اکائی ہے جب تک خاندان کا یونٹ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مضبوط ، محفوظ اور متحرک نہیں ہوتا اس وقت تک انسانی زندگی بے چین رہے گی

افسوس آج کی دنیا کے (گلوبل ویلج)عالمی گاو¿ں بن جانے کے باوجود انسان اپنی فطرت کے مطابق اپنی زندگی تشکیل دینے میں ناکامیوں سے دوچار ہے

مغربی معاشرہ دم کٹی لومڑی کی طرح پوری دنیا کو دم کٹا بنا کر معاشروں کو گمراہی،بے حیائی اور بے راہ روی کے راستے پر ڈال رہے ہیں،

اس سلسلے میں مسلم معاشرے ان کا سب سے بڑا ہدف ہیں۔آج معاشرے کی ضرورت ہے کہ دین و اقدار کی حامل تعلیم یافتہ عورت اپنے خاندان ،سو سائٹی اور قوم کو دلدل سے نکالنے اور باوقار شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنا عظیم کردار ادا کر سکتی ہے

آئیے عورت اور خاندان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے اور تعلیم یافتہ ہمت خواتین کے کردار کی آگاہی کیلئے ہمارے دست بازو بنیں اور عورت کے احترام اس کے مسائل کے حل

اور خاندانی نظام کے تحفظ کیلئے آئیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیجئے۔عورتوں کو اشتہارات میں سامان بیچنے کا ذریعہ نہ بنایا جائے،خواتین یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔

%d bloggers like this: