دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے لئے 162 ارب کا پیکج کہاں گیا، ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب

۔ان منصوبوں کا افتتا ح کیا ،،جن کا ٹینڈر ن لیگی حکومت میں ہوا۔اتحادی ایم کیوایم بھی پی ٹی آئی سے ناراض ہے

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والوں نے کراچی میں ادھورے منصوبوں کے فیتے کاٹے۔ان منصوبوں کا افتتا ح کیا ،،جن کا ٹینڈر ن لیگی حکومت میں ہوا۔اتحادی ایم کیوایم بھی پی ٹی آئی سے ناراض ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کراچی کے لئے 162 ارب کا پیکج کہاں گیا۔حیدرآباد یونیورسٹی کا کیا ہوا۔ میئر کراچی کو پانچ ارب تو کیا ،، پانچ روپے نہیں ملے۔
سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کا افتتاح ہوا،، جن کا ٹینڈر ن لیگی حکومت میں ہوا۔ ادھورے منصوبوں کےفیٹے کاٹے گئے۔

مرتضی وہاب،ترجمان سندھ حکومت

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی مقاصد کے لئے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز منتقل نہیں کر رہی۔ اتحادی ایم کیوایم بھی ان سے ناراض ہے۔

مرتضی وہاب،ترجمان سندھ حکومت

انہوں نے کہا کیا کراچی میں گیارہ سال پہلے تعمیرات کے حوالے سے سب کچھ ٹھیک تھا۔ کس نے چائینہ کٹنگ کی اور غیر قانونی بلڈنگز بنائیں ، سب جانتے ہیں۔

About The Author